پورا جہاز صرف ہمارے لئے۔۔ جنت مرزا نے حج کے سفر کو بھی شو آف کا زریعہ بنا لیا ! بہن نے ساری پول کھول دی ! دیکھیں

image

"یہ حج ہے یا شو آف؟"

"شاید ان کے والد نے پرائیویسی کیلئے پورا جہاز ہی بک کروالیا ہو!"

"یہ بزنس کلاس ہو سکتی ہے، ویسے بھی ایئرلائن والے پہلے بزنس کلاس مسافروں کو بٹھاتے ہیں۔"

"میری اٹلی سے فلائٹ میں بھی صرف دو مسافر تھے، یہ کوئی نئی بات نہیں!"

یہ ہیں وہ تبصرے جو جنت مرزا کی حج روانگی سے متعلق وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے کیے، اور بات صرف اتنی نہیں رکی، تنقید کا دائرہ وسیع ہوتا چلا گیا۔

پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا، جو فیشن، لپ سنک اور اپنی ڈیجیٹل موجودگی کی وجہ سے مشہور ہیں، حالیہ دنوں میں اپنے پہلے سفر حج پر روانہ ہوئیں۔ انہوں نے روانگی سے قبل والد، والدہ اور بہن علیشبہ انجم کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ گلوں کے ہار پہنے ہوئے نظر آئیں۔ کمنٹس میں دعائیں اور مبارکبادوں کا ہجوم تھا، مگر پھر کہانی نے نیا رخ اختیار کیا۔

جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دکھا رہی تھیں کہ ان کی حج فلائٹ کا جہاز مکمل طور پر خالی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسا منظر انہوں نے آخری بار کورونا کے دنوں میں دیکھا تھا۔ اسی لمحے ان کے دعوے نے سوشل میڈیا پر تنقید کا دروازہ کھول دیا۔

جہاز کے خالی مناظر، نماز کی جگہ کی شوٹنگ، اور فخر سے سنایا گیا "پوری فلائٹ صرف میرے لیے" کا تاثر، کئی صارفین کو دکھاوا محسوس ہوا۔ کچھ نے کہا یہ نجی لمحہ تھا جسے سادگی سے گزارا جانا چاہیے تھا، جبکہ دیگر نے مشورہ دیا کہ حج جیسے مقدس سفر کو وی لاگنگ سے دور رکھا جائے۔

یاد رہے، جنت مرزا نے اپنی ڈیجیٹل کریئر کا آغاز ٹک ٹاک سے کیا، جہاں لاکھوں کی تعداد میں فالوورز حاصل کرنے کے بعد وہ پنجابی فلم تیرے باجرے دی راکھی میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ تاہم اداکاری کے میدان میں وہ اس مقبولیت کو برقرار نہ رکھ سکیں، جو سوشل میڈیا پر ان کا خاصا ہے۔

اب وہ حج کی سعادت کے لیے نکلی ہیں، مگر ان کا یہ روحانی سفر بھی کمرشل بن گیایسا سفر جو نجی ہونا چاہیے تھا، مگر اسکرینز پر چھا گیا۔

البتہ جنت مرزا کی بہن اور ٹک ٹاکر علیشبہ انجم نے ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے یہ فلائٹ مکمل طور پر بُک نہیں کی تھی اور نہ ہی ایسا کوئی دعویٰ کیا گیا۔ خالی جہاز میں سفر کا تجربہ غیرمعمولی تھا، اس لیے ہمیں یہ دلچسپ لگا اور ہم نے ویڈیو بنائی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.