نان فائلرز کے خلاف گھیرا شدید تنگ، بڑی سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور

image

نان فائلرز کے خلاف مزید پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے، نان فائلرز پر بیرون ملک سفری پابندی عائد کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے بینک سے 50 ہزار روپے نکلوانے پر ٹیکس کی شرح دگنی کرنے کی تجویز ہے، 50 ہزار روپے نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس 0.6 کی بجائے 1.2 کیا جائے گا۔

نان فائلرز کی موبائل فون سم، انٹرنیٹ ڈیوائس بلاک نہیں ہوں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلر ز کیلئے گاڑیاں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی برقرار رہے گی، نان فا ئلرز مالی لین دین کی ٹرانزیکشن نہیں کر سکیں گے۔

نان فائلرز کے شیئرز خریدنے اور میوچل فنڈ میں سرمایہ کاری پر پابندی ہو گی، ٹیکس سسٹم سے نا ن فائلرز کی کیٹیگری ختم کرنے پر کام جاری ہے۔

پوائنٹ آف سیل میں ٹیکس چوری کیخلاف جرمانے میں 10 گنا اضافہ کیا جائے گا۔

پوائنٹ آف سیل مشین سے ٹیکس چوری کیخلاف جرمانہ 5 سے بڑھا کر 50 لاکھ کرنے کی تجویز ہے، پوائنٹ آف سیل میں کیش کے خفیہ طور پر الگ ریٹ رکھنے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں سیکشن 114 بی میں نا ن فائلر کے خلاف ایکشن ہوں گے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.