اپنے شوہر سے اس بکواس کی امید نہ کریں.. نعمان اعجاز کا معاذ صفدر پر کڑا وار ! لڑکیوں کو اہم مشورہ

image

"محبت، احترام اور ایک دوسرے کو سمجھنا ہی اصل رشتہ ہے، سوشل میڈیا پر دکھاوے کا کوئی مطلب نہیں"

پاکستان کے سینئر اداکار اور کھری بات کہنے کے لیے مشہور نعمان اعجاز نے یوٹیوبر معاذ صفدر کے حالیہ وائرل ویڈیو پر اپنی رائے دیتے ہوئے نوجوان نسل کو حقیقت پسندانہ تعلقات کی اہمیت کا پیغام دے ڈالا۔

یہ سب اُس وقت شروع ہوا جب معاذ صفدر نے اپنی اہلیہ صباء کی خواہش پر پھولوں کا گلدستہ تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا — لیکن یہ کوئی عام گلدستہ نہیں تھا۔ تین سے چار لاکھ روپے مالیت کے پھولوں کا اتنا بڑا گلدستہ تیار کیا گیا جو ایک ٹرک پر لاد کر لایا گیا، اور جسے گھر کے اندر لانا بھی ممکن نہ رہا۔ ویڈیو بنائی گئی، پوسٹ ہوئی، اور چند گھنٹوں میں ہر طرف چھا گئی۔

لیکن جہاں کچھ افراد نے اس جوڑی کی محبت کو سراہا، وہیں فضول خرچی اور دکھاوے کے الزامات بھی سامنے آنے لگے۔ سوشل میڈیا پر بحث چھڑی ہوئی تھی کہ کیا ایسے مظاہرے محبت کی نمائندگی کرتے ہیں یا محض پیسے کی نمائش ہے؟

ایسے میں نعمان اعجاز نے اپنے انسٹاگرام پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا جس میں لکھا تھا، "بہت سی نوجوان لڑکیاں شاید اب چاہیں گی کہ اُن کے لیے بھی کوئی ایسا ہی مہنگا گلدستہ لائے، لیکن یاد رکھیں، اصل رشتہ بڑے تحفے نہیں بلکہ دل سے جڑے جذبے، ایک دوسرے کا احترام اور باہمی سمجھوتے سے بنتا ہے۔"

نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ اصل رشتہ سادگی میں ہے، نمود و نمائش میں نہیں۔

اس رائے نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔ ایک صارف نے لکھا،

"بالکل درست فرمایا، ایک گلاب کافی تھا، باقی سب دکھاوا ہے۔"

ایک اور تبصرہ آیا،

"یہ سب پیسے کا سستا شو آف ہے، محبت اتنی مہنگی نہیں ہوتی۔"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.