انڈین وزیراعظم عامر خان کی فلم میں اپنا قول کیوں شامل کروانا چاہتے ہیں؟

image

معروف اداکار عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کو انڈیا کے سنسر بورڈ نے بغیر کوئی کٹ لگائے ریلیز کی منظوری تو دے دی ہے لیکن فلم میں کچھ ترامیم کی ہدایت بھی کی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم ’ستارے زمین پر‘ کو حال ہی میں سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیٹ نے چھان بین کے بعد بغیر کوئی سین کاٹے منظوری دے دی تھی مگر اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ فلم بورڈ نے عامر خان کی اس فلم میں چند اضافے کرنے کی ہدایت دی ہے جن میں فلم کے آغاز میں وزیراعظم نریندر مودی کا ایک قول شامل کرنا بھی شامل ہے۔

عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی گئی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں ابتدائی طور پر سنسر بورڈ کی طرف سے کچھ مناظر میں کٹ کی تجویز کے باعث ریلیز میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا جسے عامر خان نے ناقابل قبول قرار دیا تھا۔

ہندوستان ٹائمز کے ذرائع کے مطابق عامر خان سنسر بورڈ کی ایگزامننگ کمیٹی (جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی) کی تجاویز سے مطمئن نہیں تھے، جس کے بعد فلم کو ریوائزنگ کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا جس کی سربراہی تھیٹر کے سینیئر فنکار اور تعلیمی ماہر وامن کینڈرے نے کی۔

رپورٹ کے مطابق ریوائزنگ کمیٹی نے فلم کے چند ڈائیلاگز میں بھی تبدیلی کی ہدایت دی جن میں ’مائیکل جیکسن‘ کو ’لو برڈز‘ اور ’بزنس وومن‘ کو ’بزنس پرسن‘ سے تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی۔

علاوہ ازیں فلم میں ایک منظر میں بولے گئے لفظ ’کمال‘ کو بھی حذف کرنے کی ہدایت کی گئی۔

فلم بورڈ نے ان تبدیلیوں کے بعد فلم کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے تاہم جمعہ 20 جون کو ’ستارے زمین پر‘ سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

 

۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.