پشاور ہائیکورٹ کا این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن روکنے کا حکم

image

پشاور ہائیکورٹ میں ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی، عدالت نے این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن روک کر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو نااہل کیا اور اب حلقے میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے۔ درخواست گزار نے گرفتاری دے دی ہے، ان کی سزا کے خلاف اپیل ابھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نٹس جاری کرتے ہوئے این اے ون چترال پر ضمنی انتخاب روکنے کا حکم دے دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US