دوستوں نے بات کرنی بند کردی تھی کیونکہ ۔۔ کم عمری کی شادی کے خلاف ڈرامہ کرنے پر عینا آصف کو کیا کچھ جھیلنا پڑا؟

image

"میری فین فالوئنگ مای ری کے بعد عروج پر پہنچ گئی. کیونکہ ظاہر ہے کہ اس میں میرا ایک بہت نمایاں کردار تھا. پوری کہانی میرے اور ایک لڑکے کے گرد ہی گھوم رہی تھی. مجھے یہ سب حقیقی لگتا تھا. کیونکہ مجھے اتنا پیار ملنے کی توقع نہیں تھی۔ لوگوں نے اس ڈرامے کے بعد بہت عزت دی ہے"

یہ کہنا ہے اداکارہ عینا آصف کا جنھوں نے محب مرزا کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈرامہ "مائی ری" کے اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے متعلق بات کی.

عینا کا کہنا تھا کہ میرے دوست شام 7 بجے مجھ سے بات کرنا بند کر دیتے تھے، کیونکہ وہ میرا ڈرامہ دیکھنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ مائی ری میں عینا آصف نے 15 سالہ عینی کا کردار ادا کیا ہے جس کی شادی اس کے کم عمر کزن سے ہوجاتی ہے. ڈرامے میں کم عمر کی شادی کے نقصانات پر بات کی گئی ہے.

You May Also Like :
مزید