دوست سے کپڑے ادھار لیے اور۔۔ نوشین شاہ کو ماں سے کس بات پر مار پڑی تھی؟

image

"جب میں نے پہلی بار ڈرامے میں کام کیا، تو مجھے میری والدہ سے مار پڑی!" نوشین شاہ نے نجی ٹی وی کے شو 'زبردست' میں ہنستے ہوئے یہ دلچسپ انکشاف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس دن پہلی بار احساس ہوا کہ والدین کی مرضی کے بغیر کوئی بھی قدم اٹھانا، خاص طور پر اس طرح کا قدم، خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

نوشین شاہ کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، لیکن ان کی زیادہ تر تعلیم اور تربیت کراچی میں ہوئی۔ ان کا شوبز کی دنیا میں قدم رکھنا ایک حیران کن کہانی ہے۔ ایک دن، جب وہ گیارہویں جماعت کی طالبہ تھیں، ان کے کالج میں ایک ٹیلنٹ ہنٹ ٹیم آئی۔ "ٹیلنٹ ہنٹ ٹیم نے مجھے دیکھا اور کہا، یہ لڑکی بہت پیاری ہے!" نوشین نے خوشگوار حیرت سے بتایا۔

پرنسپل نے نوشین کو اپنے دفتر میں بلایا جہاں کاسٹنگ ٹیم موجود تھی۔ "انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ اداکاری میں دلچسپی رکھتی ہیں؟ اور میں نے فوراً کہا، کیوں نہیں!" لیکن یہاں دلچسپ موڑ آیا۔ نوشین نے والدین سے اجازت لینے کا بہانہ بنایا، لیکن حقیقت میں انہوں نے گھر والوں سے کچھ بھی ذکر نہیں کیا۔

"میں نے اپنی دوست سے کپڑے ادھار لیے اور بغیر کسی کو بتائے شوٹ کرنے چلی گئی!" نوشین نے بتایا کہ ان کا یہ پہلا رول ایک چھوٹا سا سائیڈ رول تھا جس کے لیے انہیں 3 ہزار روپے معاوضہ ملا۔

والدہ کا سخت ردعمل اور والد کی نرم روی

جب نوشین کا پہلا ڈرامہ آن ایئر ہوا تو ان کی والدہ کا ردعمل ان کے لیے ایک دھچکہ تھا۔ "مجھے لگا کہ میری امی ہٹلر کا فی میل ورژن بن گئی ہیں!" نوشین نے ہنستے ہوئے کہا، "امی نے میری ایسی مارکٹائی کی کہ طبیعت صاف ہوگئی!" انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے والد کی نرمی کا سہارا ملا جنہوں نے تحمل سے بات کی۔

"میرے والد نے مجھ سے کہا، اگر آپ کو اداکاری کرنی ہے تو کرو، ہمارا کام ہے آپ کو صحیح اور غلط بتانا، فیصلہ آپ کا ہوگا۔" نوشین کے والد کو ان کی اداکاری سے کوئی اعتراض نہیں تھا، لیکن انہوں نے اس بات پر مایوسی ظاہر کی کہ نوشین نے جھوٹ بول کر یہ سب کیا۔

You May Also Like :
مزید