لوگوں نے حلالہ کو کاروبار بنا لیا ہے۔۔ نادیہ خان نے افسوس ناک اشتہار پڑھ کر حلالہ سینٹر کی حقیقت بے نقاب کردی

image

"من جوگی کا پیغام اس وقت کے لحاظ سے انتہائی اہم تھا۔ آج کل لوگ حلالہ کو ایک کاروبار بنا چکے ہیں، اور باقاعدہ ایسے مراکز موجود ہیں جو جان بوجھ کر طلاق کی غلطی کو درست کرنے کے لیے حلالہ کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، جو اسلام میں حرام ہے۔ یہ سب مذاق بن چکا ہے!"

یہ وہ سخت اور اہم الفاظ ہیں جو نادیہ خان نے اپنے وائرل شو میں کہے، جس میں انہوں نے حلالہ کے نام پر جاری کاروبار پر شدید تنقید کی۔ اپنے بیانات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہنے والی نادیہ خان اس بار بھی سرخیوں کا حصہ بن گئیں۔

نادیہ خان نے اس ریویو شو میں حلالہ مراکز کے خلاف آواز اٹھائی اور بتایا کہ وہ خود ایسے اشتہارات دیکھ چکی ہیں جن میں حلالہ کی خدمات کی پیشکش کی جا رہی ہے، جو کہ نہ صرف اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے بلکہ معاشرتی اقدار کے لیے بھی خطرناک ہے۔ انہوں نے اس موقع پر شو میں موجود اشتہار کا ذکر بھی کیا۔

ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا۔ لوگ یہ جان کر حیران ہیں کہ ایسے مراکز بھی ہیں جو حلالہ کو کاروبار کے طور پر چلا رہے ہیں۔ صارفین نے اس بات پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا کہ مرد غصے میں طلاق دیتے ہیں اور پھر ایسے غیر شرعی راستے اپنانے پر مجبور ہوتے ہیں۔

نادیہ خان کا یہ کلپ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہا ہے، جہاں ہر کوئی حلالہ مراکز کی مذمت کر رہا ہے اور معاشرتی اقدار کی زوال پذیری پر گہرے خدشات کا اظہار کر رہا ہے۔

You May Also Like :
مزید