پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے کامیاب اور دلکش جوڑے، حبا بخاری اور آریز احمد نے والدین بننے کی خوشخبری کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
حبا بخاری نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نیا وی لاگ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے پہلی بار اپنے اور آریز کے والدین بننے کی خبر کو کھل کر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ 51 منٹ کے اس وی لاگ کا عنوان ہی کافی دلچسپ ہے، "ہاں، میں حاملہ ہوں"۔
وی لاگ میں، آریز احمد نے کہا، "ہماری زندگی سے جڑی ایک بڑی خبر کافی دنوں سے گردش کر رہی تھی، تو ہم نے سوچا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس پر بات کی جائے۔"
حبا بخاری نے کہا، "میں اپنے پروجیکٹس میں بے حد مصروف تھی، لیکن یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی تھی۔ میں نے اور آریز نے سوچا تھا کہ انسٹاگرام پر ایک فوٹوشوٹ اور یوٹیوب پر ایک خاص ویڈیو کے ذریعے اس خبر کا انکشاف کریں گے، مگر ہمارا یہ راز افشاں ہو گیا۔"
مداحوں کو سب سے پہلے یہ خبر نادیہ حسین نے دی تھی، جس کے بعد حبا اور آریز نے اس کی تردید بھی کی تھی۔ تاہم اب انہوں نے باضابطہ طور پر اس بات کا اعتراف کر لیا ہے۔
حبا بخاری نے حال ہی میں ایک نجی ایوارڈ شو میں بھی شرکت کی تھی، جہاں انہیں واضح طور پر حاملہ دیکھا جا سکتا تھا، جس کے بعد سے ان کی والدین بننے کی خبر نے میڈیا پر مزید زور پکڑ لیا۔واضح رہے ایوارڈ فنکشن میں پہنا گیا حبا بخاری کا سبز لباس ؛ندن کا مشہور برانڈ سیلف پورٹریٹ' سے خریدا گیا ہے اور اس کی آفیشل قیب سائٹ پر اس میکسی کی قیمت 550 برٹش پاؤنڈز ہے اور اگر اس قیمت کو پاکستانی روپے میں تبدیل کیا جائے تو 2 لاکھ 4 ہزار 676 روپے کلُ قیمت بنتی ہے