بالوں کی چوٹی بنانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے ایسے فائدے جس کی تصدیق سائنس نے بھی کر دی

image

خواتین منفرد ہیئر سٹائلز بناتی نظر آتی ہیں، لیکن زیادہ تر بالوں کے سٹائل میں چوٹی ہی بنائی جاتی ہے کیونکہ اس سے بال سنورے ہوئے نظڑ آتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں عام طور پر خواتین گھروں میں بالوں کی چوٹی بنائے رکھتی ہیں اور یہ بہت عام ہے۔ چوٹی صرف ہیئر سٹائل نہیں ہے بلکہ اس کے بھی کچھ فائدے ہیں جو شاید ہم لوگوں نے کبھی جاننے کی کوشش نہیں کی ہے اور نہ کسی نے ہمیں بتائے ہیں۔ چوٹی صرف دن بھر ہی نہیں رات کو بھی بنا کر سونے کے بہت سے فائدے ہیں۔

فائدے:

٭ بالوں میں چوٹی بنانے سے سب سے زیادہ فائدہ تو یہ ہوتا ہے کہ بال لمبے، گھنے اور مضبوط ہوتے ہیں۔

٭ اس سے بالوں میں پریشر پیدا ہوتا ہے جو خون کی صحیح انداز سے ترسیل کرنے میں مدد دیتی ہے کیونکہ خون اور آکسیجن کا ملاپ ہمارے بالوں کے فولیکلز میں لازمی موجود ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات ہر ایک ریشے یا ہر ایک بال میں خون کا ہوائی پریشر نہیں پہنچ پاتا جس سے بال ٹوٹنے لگتے ہیں یا بے جان ہوتے ہیں۔ مگر چوٹی بنانا آپ کے بالوں کی صحت بڑھاتا ہے۔

٭ خشک اور روکھے بالوں میں چوٹی بنانے سے یہ بھی خوبصورت ہو جاتے ہیں۔ بال الجھنے سے بچ جاتے ہیں اور ایک سب سے اہم فائدہ یہ ہوتا ہے کہ بالوں میں لچک پیدا ہوتی ہے۔

٭ رات کو چوٹی بنا کر سونے سے بالوں اور تکیے کے درمیان رگڑ پیدا ہوتی ہے جس سے بالوں کے ٹوٹنے کے خدشات کم ہو جاتے ہیں اور یہ گرمائش دماغ کو سکون پہنچاتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Balon Ki Choti Banane Ke Fayde

Balon Ki Choti Banane Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Balon Ki Choti Banane Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.