ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش ۔۔ کسی بھی خاتون کے ہاں ایک ساتھ 4 یا اس سے زائد بچے پیدا ہونے کی بڑی وجہ کیا؟ ڈاکٹر نے بتا دیا

image

بھارت میں اڑیسہ کے ضلع سنبلپور میں ایک خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ جن میں 3 بیٹیاں اور 1 بیٹا ہے۔ بچے اور ماں ڈیلیویری کے بعد بالکل صحت مند ہیں اور یہ ڈیلیویری آپریشن سے نہیں بلکہ نارمل ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق: " اس خاتون کی ڈیلیویری کروانا ایک مشکل مرحلہ تھا کیونکہ یہ جسمانی طور پر مضبوط نہیں تھیں اور ان کے مرنے کے 40 فیصد آثار نظر آرہے تھے مگر یہ ان کی قسمت تھی کہ یہ زندہ بچ گئیں۔ بچے بالکل نارمل ہیں۔ "

ڈاکٹروں نے مزید بتایا کہ: " ان کے چاروں بچوں میں 2 بیٹیاں ایک ساتھ ہوئیں، پھر 5 منٹ کے وقفے سے 1 بیٹا اور اس کے 7 منٹ کے وقفے سے بیٹی پیدا ہوئی۔ ہمیں لگ رہا تھا کہ شاید یہ آخری بیٹی زندہ نہ بچ سکے مگر جوں ہی بچی کو آکسیجن فراہم کی گئی وہ نارمل بچوں کی طرح حرکت کرنے لگی۔ یہ ہمارے ہسپتال میں پہلا ایسا کیس ہے جہاں آپریشن کے بناء یوں نارمل 4 بچے ایک ساتھ ہوئے ہوں۔ "

آج کل ایک ساتھ کئی بچوں کی پیدائش عام ہوگئی ہے جس پر ڈاکٹروں کو بھی تشویش ہو رہی ہے کہ ایسا کیا معاملہ ہے جو ایسے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ بھارتی گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ایرواتی نے اس حوالے سے بتایا کہ: " جب کسی خاتون کے جسم میں زیادہ انڈے بننے کے صلاحیت ہوتی ہے تو ایسے ایک ساتھ کئی بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔ پہلے اس طرح کی ڈیلیویریز کم ہوتی تھیں مگر اب 100 میں سے 14 ایسے کیسز دکھائی دے رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ ہماری خوارک ہے۔ پہلے ہر کھانے کو توازن کے ساتھ استعمال کیا جاتا تھا مگر اب فاسٹ فوڈز اور جلد جسم کو پھولانے والی غذائیں خواتین میں زیادہ ایمبریوز کو بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ "

You May Also Like :
مزید

4 Bachon Ki Paidaish Kaise Hoti Hai

4 Bachon Ki Paidaish Kaise Hoti Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on 4 Bachon Ki Paidaish Kaise Hoti Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.