ڈاکٹر نے 2 بچوں کا بتایا تھا لیکن 6 بچے ہوگئے اور میں ۔۔ خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش سے متعلق کیا بتایا؟

image

بچے کی پیدائش کے وقت ماں کی کیفیت کا اندازہ صرف ایک عورت ہی لگا سکتی ہے جس نے 9 ماہ اس بچے کی اندرونی پرورش کی ہو اس کو سنبھالا ہو اور پھر جب وقت گود میں لینے کا آجائے تو محبت کی انتہا مذید بڑھ جاتی ہے۔ آج کل ہم سنتے ہیں کہ کسی کے ہاں 8 بچوں کی پیدائش ہوئی تو کسی کے ہاں 9 بچے ایک ساتھ پیدا ہوگئے جو سن کر ذہن میں یہی سوال آتا ہوگا کہ ارے یہ اتنے بچے ایک ساتھ کیسے پالیں گے؟

ایسی ہی ایک کہانی پولستان یعنی پولینڈ کی خاتون کی ہے جس کے ہاں 6 بچوں کی ایک ساتھ پیدائش ہوئی اور وہ کچھ دیر کے لئے سکتے میں آگئیں لیکن پھر ماں کی محبت تو سب سے بڑھ کر ہے۔

کلوڈیا مرژی

29 سالہ خاتون جن کا نام کلوڈیا مرژی بتایا جاتا ہے وہ کہتی ہیں کہ: '' پہلے سوچتی تھی کہ عورتیں اتنے بچے ایک ساتھ کیسے پیدا کر لیتی ہیں، لیکن جب میرے خود 6 بچے ایک ساتھ پیدا ہوئے تو میں ڈر گئی کہ اب میں کیسے ان بچوں کو پالوں گی؟ ڈر اور خوف سے 1 گھنٹے تک تو بچوں کو بس دور سے دیکھتی رہی لیکن پھر جب گود میں لیا تو احساس ہوا کہ ماں کے لئے سارے بچے ایک جیسے ہوتے ہیں۔ بچوں کو گود میں لیتے ہی میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے اس وقت معلوم ہوا کہ عورت کی زندگی بچوں کی پیدائش کے بعد یکسر تبدیل ہو جاتی ہے۔''

کیا ان کو پہلے سے معلوم نہیں تھا؟

ڈاکٹر لسیارڈ لوئچربیڈز جو یونیورسٹی پولستان ہسپتال کی ماہر گائناکالوجسٹ ہیں وہ کہتی ہیں کہ: '' خاتون چونکہ جسمان طور پر صحت مند ہیں اور ان کا وزن حمل سے پہلے بھی 90 پاؤنڈز تھا، جب یہ حاملہ ہوئیں تو الٹرساؤنڈز میں صرف 2 بچوں کے مکمل ایگز اور پیئر نظر آئے جو ان کو حمل کے 5 ویں ماہ میں بتا دیئے گئے تھے، اس کے بعد خوش قسمتی سے ان کو کسی تکلیف کا سامنا نہیں ہوا اور یہ فون کال کے ذریعے ہی ٹریٹمنٹ لیتی رہیں، ایسا بہت کم خواتین کے ساتھ ہوتا ہے کہ ان کی پریگنینسی بآسانی گزری ہو، 9 ویں ماہ کے پندرہ دن گزرنے کے بعد ان کو لیبر پین شروع ہوا، اس وقت ان کا الٹرساؤنڈ کیا تو 6 بچوں کی تشخیص ہوئی جو ان کے شوہر کو بتا دیا گیا تھا مگر ان کی حالت زیادہ بگڑ گئی تھی جس کی وجہ سے ان کو نہیں معلوم تھا کہ یہ 6 بچوں کی ماں بننے والی ہیں۔ ''

بچے کیسے ہیں؟

ڈاکٹر کہتی ہیں کہ بچے بالکل ٹھیک ہیں 4 لڑکیاں ہیں اور 2 لڑکے ہیں ان کا وزن 890 گرام ہے جو ایک نارمل بچے کا ہوتا ہے اور والدہ بھی بالکل نارمل ہیں۔

ماں کا تجربہ:

یہ بہت منفرد احساس تھا میں نے دو بچوں کے لئے سوچا تھا مگر 6 بچوں نے میری زندگی مکمل کردی، ایک دن رات کو سوتے ہوئے مجھے خواب میں بہت سارے بچے کھیلتے ہوئے دکھائی دیئے تھے جن پر میں نے بالکل غور نہ کیا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ میرے ہی بچے ہوں گے۔ اب میں ایک ساتھ ان سب کا خیال کرتی ہوں مجھے مزہ آرہا ہے بچوں کی پرورش میں۔

You May Also Like :
مزید

6 Babies Born At Once

6 Babies Born At Once - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on 6 Babies Born At Once. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.