آم کی گٹھلی پھینکنے سے پہلے یہ لازمی پڑھ لیں کہ یہ آپ کے لیے کس طرح فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے؟

image
آم کا موسم آجائے تو بس دل چاہتا ہے کہ روز آم کھائے جائیں، لیکن آم کھانے کے بعد اس کی گھٹلی نہ پھینکیں کیونکہ اس کے بے شمار فوائد ہیں، چلیں آج بھی جانیں تاکہ آپ بھی ان سے پورا فائدہ اٹھا سکیں۔

٭ دانت میں درد

دانت میں درد اور مسھوڑوں کی تکلیف ہوگئی ہے، دانتوں سے خون آرہا ہے تو آم کی گھٹلی کے اندر سے گری نکال کر اس کو سکھا لیں اور اس کا پاؤڈر بنا کر اس سے دانت صاف کریں یہ آپ کے مسھوڑوں کو مضبوط کرے گا۔

٭ کولیسٹرول

کولیسٹرول بڑھنے کی شکایت میں بھی آپ آم کی سوکھی ہوئی گھٹلی کا پاؤڈر بنا کر استعمال کریں یہ آپ کے کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکنے میں مدد دیتی ہے۔

٭ دل کی بیماری

دل کی بیماری میں ڈاکٹری علاج بے حد ضروری ہے ساتھ ہی اگر آپ اس طرح سوکھی گھٹلی کا پاؤڈر استعمال کریں گی تو یہ آپ کی صحت کے لئے مفید ہو گا۔

٭ سر کی جوئیں

سر میں جوئیں ہوگئی ہیں تو اسی پاؤڈر میں لیموں کا رس ڈال کر بالوں میں لگائیں اس کا ایک ہفتے استعمال آپ کی جوئیں ختم کرنے میں مدد دے گا۔

٭ وزن میں کمی

روزانہ نہارمنہ آپ کی گھٹلی کا یہ پاؤڈر وزن میں کمی کرنے کا اچھا ٹانک ہے۔

٭ قبض یا لوز موشن

قبض اور لوز موشن کی شکایت میں اسی پاؤڈر کا سادے پانی سے پھانکنا آپ کے لئے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Aam Ki Guthli Ke Fayde

Aam Ki Guthli Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Aam Ki Guthli Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.