سونف اور ادرک کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟ گھر میں موجود چیزوں سے بنائیں کچھ ایسے مشروبات جن کو پینے سے آپ کو دوائیوں کی ضرورت نہ پڑے

image

پانی زندگی کی حیات ہے، یہ قدرت کا وہ انمول تحفہ ہے جو ہر جاندار کیلیئے ضروری ہے، پانی پینے کے اپنے آپ میں ہی اتنے فائدے ہیں اور اگر اس میں قدرتی اجزاء شامل کردی جائے تو اسکے فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ چیزیں بتائیں گے جن کو پانی میں ملا کے پینے سے بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

چاول کا پانی:

چاول ملک کے مختلف خطوں اور یہاں تک کہ پوری دنیا میں ایک اہم غذا ہے جِسے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ جس پانی میں چاول پکاتے ہیں یا بھگوتے ہیں وہ درحقیقت صحت کے لحاظ سے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے؟ اس میں متعدد صحت مند امینو ایسڈز، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو سائنسی طور پر جسم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

فائدے:

ماہرین، ہاضمہ کی بیماریوں جیسے فوڈ پوائزننگ، اسہال اور یہاں تک کہ بدہضمی کو دور کرنے کے لیے چاول کا پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہ جسم میں توانائی کو بڑھانے اور موڈ کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ چاول کا پانی دھوپ میں جلنے والی جلد کیلیئے اچھا ہوتا ہے، بہت سے لوگ اسے سَنبرن کی ہلکی علامات جیسے لالی، سوزش اور خارش کے علاج کے لیے انتہائی فائدہ مند سمجھتے ہیں۔ چاول کا پانی معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد کی عمر بڑھنے کے عمل کو کم یا سست کر سکتا ہے۔ کیا جلد کے لیے چاول کا پانی روزانہ استعمال کیا جا سکتا ہے؟ جی ہاں، اپنے چہرے پر چاول کے پانی کو دن میں دو بار ٹونر کے طور پر استعمال کرنا مکمل طور پر محفوظ ہے یا اگر آپ اسے چہرے کے ماسک کے طور پر استعمال کر رہے ہیں تو دن میں ایک بار لگائیں۔

لیموں کا پانی:

لیموں کا پانی ایک مقبول گھریلو علاج ہے، صحت ماہرین کے مطابق یہ ہاضمے کو بہتر بنانے، جسم کو ڈیٹوکس کرنے یا وزن میں کمی کو فروغ دینے میں مدد کر سکتا ہے۔ بہت سے لوگ لیموں کا پانی صبح میں پیتے ہیں، کیونکہ یہ تازگی بخش ہوتا ہے۔

روزانہ لیموں پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟

لیموں وٹامن سی، ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ کا بھرپور ذریعہ ہیں۔ درحقیقت، ایک نچوڑا ہوا لیموں ایک شخص کی روزمرہ زندگی کو تقریباً 21 فیصد توابائی فراہم کرتا ہے۔ لیموں پانی اپکے جسم میں میٹابولیزم کو بڑھاتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ کھانے سے پہلے لیموں پانی پینے سے پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے جس سے آپکی خوراک میں کمی آتی ہے۔ اس سے قبض کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ تناؤ اور سوزش کو کم کرتا ہے اور توانائی، مزاج اور قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ یہ آپ کو خوشگوار سانس اور آپ کی جلد کو صحت مند چمک بھی دیتا ہے۔ مزید برآں، کہا جاتا ہے کہ لیموں کا پانی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے اور فالج کے خطرے کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

سونف کا پانی:

بحیرہ روم کے علاقے سے تعلق رکھنے والی سونف اب پوری دنیا میں پائی جاتی ہے، اور اس کے استعمالات اتنے ہی ہیں جتنے کہ یہ اُگنے والی جگہوں پر ہے۔ سونف کے بیج پوٹاشیم، میگنیزیم، زنک، آئرن اور کاپر جیسے معدنیات سے بھرے ہوتے ہیں۔ جڑی بوٹیوں کے ماہرین کے مطابق سونف کا پانی ہاضمے کے لیے موثر معاون ہے۔ یہ معدے کے نظام کو ہموار کرتا ہے اور گیس اور پیٹ کے درد کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ سونف کا پانی ماہواری کے درد میں آرام دیتا ہے، پر آجکل بہت سے لوگ اس کے بجائے متبادل یا میڈیکل کے علاج کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ 2012 کے ایک مطالعہ نے تجویز کیا کہ پیریڈز میں سونف کا پانی تکلیف میں کمی کا ثابت ہو سکتا ہے۔ محققین کا قیاس ہے کہ سونف بچہ دانی کو سکڑنے سے روکنے میں مدد کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈیس مینوریا (حیض کا مشکل سے آنا) والی خواتین میں درد کی شکایت زیادہ ہوتی ہے۔

ادرک کا پانی:

جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھنے والی، ادرک دنیا بھر میں خوراک اور ادویات میں عام ہے۔ ادرک کا پودا قدرتی کیمیکلز سے بھرپور ہوتا ہے جو آپ کی صحت اور تندرستی کو فروغ دیتا ہے۔ ادرک کا استعمال سوزش کو روکنے اور ٹھیک کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ ایک مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ ادرک الرجک رد عمل کو کم کر سکتا ہے۔ دنیا بھر کی ثقافتیں بدہضمی، الٹی اور متلی کو کم کرنے کے لیے باقاعدگی سے ادرک کا استعمال کرتی ہیں۔

پودینے کا پانی:

اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا پودینے کا پانی پینا جلد کے لیے اچھا ہے؟ تو جی ہاں! تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پودینے کا پانی چہرے کے پھوڑوں اور ریشز سے نجات کے لیے بہت فائدہ مند ہےاور اس سے رنگ بھی صاف ہوتا ہے۔ اگر آپ پودینے کا پانی پی لیں تو اس سے آپ کو بہت سے فائدے حاصل ہوں گے۔ پودینے کا پانی آپ کے پیٹ کی گرمی کو کم کرتا ہے اور معدے کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Adrak Aur Saunf Ka Pani

Adrak Aur Saunf Ka Pani - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Adrak Aur Saunf Ka Pani. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.