ادرک کے فائدے تو آپ سب جانتے ہی ہیں کہ یہ کتنی فائدے مند ہے، گھٹنے کا درد ہو یا جلد کی بیماری، معدے کے مسائل ہوں یا کوئی انفیکشنز ہر قسم کی تکلیف میں ادرک اپنا کمال دکھاتی رہتی ہیں۔
اب ذرا یہ بھی تو جان لیں کہ ادرک کو تکیے کے نیچے رکھنے سے کیا ہمیں کوئی فائدہ بھی ملتا ہے یا یہ صرف بناوٹی باتیں ہیں۔
٭ سکون کی نیند
ادرک کو تکیے کے نیچے کر سونے سے ماہرین کے مطابق آپ کو چین اور سکون کی نیند آتی ہے کیونکہ ادرک میں زنک پایا جاتا ہے جو کہ نیند کو پرسکون بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
٭ سینے کی جلن
ایک ٹکڑا ادرک تکیے تلے رکھ کر سونے سے سینے کی جلن ختم ہوجاتی ہے۔ اس میں اینٹی انفلامینٹری خصوصیت پائی جاتی ہیں جو کہ انسان کے جسم میں خوشگوار تبدیلیاں پیدا کرتی ہے۔
٭ ہارٹ اٹیک
ادرک ہارٹ اٹیک سے بچاتی ہے کیونکہ اس کے استعمال سے خون کے لوتھڑے نہیں بنتے اور کولیسٹرول لیول نارمل رہتا ہے جو کہ ہارٹ اٹیک سے بچانے میں مددگار رہتا ہے۔