ادرک کو جلائیں اور اسکی گولیاں بنائیں۔۔ جانیں ادرک کی یہ جادوئی گولیاں کیسے بنتی ہیں اور یہ آپ کو کن بیماریوں سے بچا سکتی ہیں؟

image

ادرک ہماری صحت کیلیئے کتنی فائدہ مند ہے یہ سب تو ہم جانتے ہی ہیں، لیکن اسے کس طرح کس مسئلے کیلیئے استعمال کرنا ہے یہ اہم ہے۔ کچھ لوگ اسکی چائے بنا کر پیتے ہیں تو کچھ اسکا رس نکال کر شہد اور کالے نمک کے ساتھ استعمال کرتے ہیں، دس لوگ دس طریقے۔ لیکن آج ہم آپ کیلیئے کچھ منفرد لائے ہیں۔

جی ہاں! ہم آپ کو سیکھانے جارہے ہیں ادرک کی ایسی جادوئی گولیاں بنانے کا طریقہ، جو آپ کو نزلہ، زکام، پیٹ درد اور ہاضمے جیسے مسائل کو دور کرنے میں مدد دے گی۔

ادرک کو جلائیں:

۔ سب سے پہلے 2 بڑے سائز کی ادرک کو چولہے پر جالی رکھ کر سیکھ لیں، اگر جالی نہ ہو تو ایسے بھی سیکھ سکتی ہیں

۔ ادرک جب اچھی طرح سکھ کے کالی ہونے لگے تو اسے اتار کر ایک سادے پانی کے پیالے میں 5 منٹ کیلیئے رکھ دیں، اسکے بعد ادرک کے چھلکے اتار کر اسے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر بلینڈ کرلیں، اور پیستے وقت بہت زیادہ پانی کا استعمال نہ کریں

۔ جب ادرک پس جائے تو اسے ایک پین میں ڈال کر اس میں گُڑ کو چھوٹے ٹکڑے کر کے شامل کریں (جتنی ادرک ہو اسکی دگنی مقدار گُڑ کی ہو) اور اچھے سے دونوں کو مکس کرلیں

۔ اب چولہا جلا کر پین کو اس پر رکھیں اور ادرک اور گُڑ کو 5 منٹ تک چمچ چلاتے ہوئے پکائیں، اسکے بعد اس میں 1 چمچ (اجوائن، ہلدی، پسا ہوا زیرہ)، ½ چمچ (کالا اور سادہ نمک) ڈال کر خوب مکس کرتے رہیں

۔ آخر میں 1 چمچ گھی شامل کر کے مزید 2 منٹ تک پکائیں، اور چولہا بند کر کے مکسچر کو ٹھنڈا ہونے دیں

ادرک کی گولیاں بنائیں:

۔ 2 ٹکڑے مسری کے لے کر اسکو پیس لیں اور اسکا پاؤڈڑ بنا کر ایک پلیٹ میں رکھ دیں

۔ مکسچر ٹھنڈا ہونے کے بعد جب جم جائے تو، ہاتھوں پر مسری پاؤڈر ڈال کر ادرک کی گولیاں بنائیں اور ان کو مسری والی پلیٹ میں رکھتے جائیں تا کہ وہ آپس میں چپکے نہیں اور ان پر چاروں طرف مسری کا پاؤڈڑ لگ جائے

گولیوں کو محفوظ رکھنے کیلیئے:

ادرک کی گولیوں کو محفوظ رکھنے کیلیئے ایک کانچ کی بوتل لیں (جس کا ڈھکن ٹائٹ ہو اور اس میں ہوا جانے کا اندیشہ نہ ہو) اور اس میں پہلے تھوڑا مسری پاؤڈڑ ڈالیں۔ اب تھوڑی تھوڑی گولیاں اس میں ڈالتے جائیں اور ساتھ ہی مسری پاؤڈڑ بھی تا کہ وہ چپ نہ جائیں، آخر میں ڈھکن کو ٹائٹ بند کردیں۔ اب ان گولیوں کو استعمال کریں انشاءاللّٰہ فائدہ ہوگا!

You May Also Like :
مزید

Adrak Ki Goli Banane Ka Tarika

Adrak Ki Goli Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Adrak Ki Goli Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.