نہار منہ اجوائن قہوہ پینے کے ایک نہیں 5 فوائد جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے اور روزانہ اس کا استعمال کریں گے

image

اجوائن جسے قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ بھی کہا جاتا ہے یہ کاربوہائیڈریٹس، فیٹ، پروٹین، فائبر، موئسچر، منرلز، کیلشیم، فاسفورس، آئرن، کوبالٹ، کوپر، آئیوڈین، میگنیشیم، تھائیمائین اور ریبو فلاون سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس سے متعلق ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ: '' اجوائن چھوٹے بیج ضرور ہیں لیکن یہ صحت کے لیے ایک بھر پور خزانہ ہے جو آپ کو ہر طرح کے استعمال میں فائدہ پہنچاتے ہیں''۔ ماہرین کے مطابق اجوائن کا قہوہ صبح نہارمنہ پینا ہمارے لئے بہت فائدہ مند ہے تو چلیں آپ بھی جانیں کہ وہ کون سے ایسے فوائد ہیں جو اس کو صبح کے وقت پینے سے حاصل ہوتے ہیں:

فوائد:

• جرنل آف انفلامیشن کی ہیلتھ رپورٹ کے مطابق جوڑوں میں درد سوجن کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے اور اجوئن میں اینٹی انفلامینٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جوڑوں میں درد کی شکایت کے لیے مفید ہے ۔ • اس قہوے کا استعمال سانس کی نالی، پھیپڑوں، ڈسٹ الرجی اور دمے کے مریضوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے ۔ • اجوائن قہوہ کھانا جلدی ہضم کرنے، بدہضمی، پیٹ کے کیڑوں اور دست وغیرہ میں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے ۔ • اجوائن اینٹی سیپٹک، اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی پیرا سائیٹک ہے جو ہمیں ہر قسم کے انفیکشن اور وائرل بیماری سے محفوظ رہنے میں مدد دیتی ہے۔ • یہ صبح کے وقت پینا اس لئے مفید ہے کیونکہ قوت مدافعت کی کارکاردگی بڑھانے میں دد دیتا ہے ۔ • یہ کولیسٹرول کومتوازن رکھنے، ذیابطیس، دل کا عارضہ اور موٹاپے کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

قہوہ بنانے کا طریقہ:

ایک کپ پانی کو ابالیں اور اس میں تھوڑی سی اجوائن ڈال کر ابالیں اس کو چھان لیں پھر اس میں لیموں کا رس ، سیب کا سرکہ ، شہد، ہلدی اور کالا نمک شامل کرکے پی لیں۔

You May Also Like :
مزید

Ajwain Ka Kahwa Ke Fayde

Ajwain Ka Kahwa Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Ajwain Ka Kahwa Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.