اجوائن کے پانی کا ایسا کمال کا نسخہ جس کے استعمال کے ایک نہیں 5 فوائد جو دے آپ کو بہترین نتائج

image

اجوائن کھانوں میں تو ذائقہ دیتی ہے اور خوب مزیدار بھی ہوتی ہے ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ آپ کی صحت کے لیئے کتنی ضروری اور اہم بھی ہے کیونکہ اس میں وٹامنز، منرلز، پروٹین، فائبر، کاربوہائیڈریٹ، کیلشئیم، تھائیمن، فاسفورس اور آئرن وغیرہ پائی جاتی ہے جوکہ ہماری صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ لیکن اگر اس کو پانی میں ڈال کر پیئیں تو یہ آپ کو کتنے فائدے دے سکتی ہے یہ شاید آپ نے پہلے کبھی نہ سوچا ہوگا چلیں آج جانیں کہ اجوائن کا پانی آپ کے لیئے کتنا مفید ہے:

فوائد:

تیزابیت اور معدے کی جلن :

اجوائن میں فعال انزائمز پائے جاتے ہیں جو ہمارے معدے اورسینے کی جلن کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں اور فوری ریلیف کا کام کرتا ہے۔ اس لیئ اگر آپ کو یہ مسائل ہیں تو آپ اجوائن کو براہِ راست استعمال نہ کریں بلکہ پانی کے ساتھ استعا ل کریں۔ •

کان اور دانت کا درد:

اجوائن کا پانی پینے سے کان اور دانت کے درد میں آرام ملتا ہے کیونکہ اس میں تھائیمن اورکیلشئیم پایا جاتا ہے جو کہ آپ کو اس مسئلے میں کسی پین کلر کا کردار ادا کرتا ہے۔ •

زخم کے لیے مرہم:

اس میں ٹرپنس، سٹیرال اور گلائیکو سائیڈز پائے جاتے ہیں جوکہ آپ کے بیرونی زخموں کو جلد بھرنے میں مد دیتے ہیں اسلیئے کہیں چھوٹ لگ جائے تو اس کا پانی آپ پیئیں یہ آپ کو شفاء دے گا۔

بال گرے ہونے سے روکے:

اجوائن میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جوکہ ہارمونل تبدیلیوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں جن کی مدد سے بال گرے (سرمئی) ہونے سے بچ جاتے ہیں۔اور ساتھ ہی بالوں کی اچھی نشوونما ہوتی ہے۔ •

مچھر کاٹنے کی صورت میں:

اجوائن اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی بیکٹریل ہوتی ہے اسی لیئے اگر آپ کو مچھر کاٹ جائیں یا اس کی وجہ سے کوئی الرجی ہوجائے تو ڈاکٹری ہدایات کے ساتھ ساتھ اجوائن کا پانی بھی پی لیں تو آپ کو جلد فائدہ ہوجائے گا۔ 

اس کو بنائیں کیسے۔۔۔؟:

ایک گلاس ابلے ہوئے پانی میں ایک چمچ اجوائن ڈال کر پکائیں اور ایک جوش آنے پر نیم ٹھنڈا کرکے پی لیں۔ اس کو نہارمنہ پی لیں تو فاضل مواد بھی جلد خارج ہوسکتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Ajwain Ke Pani Ke Fawaid

Ajwain Ke Pani Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Ajwain Ke Pani Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.