ایلوویرا جیل کا کمال چند ہی دفعہ کے استعمال سے شوگر، وزن میں کمی، مدافعتی نظام سر اور چہرے کے 8 مسائل پر قابو، آزما کر دیکھ لیں

image
ایلویرا جسے کنوار گندل بھی کہا جاتا ہے یہ ایسا بہترین اور مددگار پودا ہے جو ہمارے ایسے ڈھیروں مسائل سے نجات میں مدد دیتا ہے کہ ہمیں خود بھی معلوم نہیں ہے۔ اس کی افادیت تو بے شمار ہے مگر اس میں ایسا کیا خاص ہے؟ اس میں وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسائیڈنٹس اور جراثیم کش خصوصیات موجود ہیں ، اس کے پتوں کی تین تہیں ہیں اور ہر تہہ کا اپنا فائدہ ہے، یہاں تک کہ اس کے چھلکے میں بھی ہمارے لئے شفاء ہے۔

ایلوویرا میں وٹامن اے، سی، ای، بی 1، بی 2، بی 3 اور بی 12؛ پروٹین، لپڈز، امائینو ایسڈز، فولک ایسڈ اور کیلشیئم، میگنیشیئم، زنک، کرومیئم، سیلینیئم، سوڈیئم، آئرن، پوٹاشیئم، کاپر اور مینگنیز جیسے مرکبات ہیں جو انسانی جسم کے لئے بے حد مفید ہیں۔ روزانہ ایک چمچ ایلویرا جل کھائیں اور اپنے جملہ امراض میں قدرتی کنٹرول پائیں۔

کنوار گندل کے فوائد:

٭ چہرے کے دانے، داغ دھبے، کالے گھیروں، ایکنی، بلیک ہیڈز، کلینزنگ، فیشل یہاں تک کہ برص کے نشانات کو ختم کرنے کے لئے بھی مفید ہے۔

٭ بال گرنا، بال جھڑنا، خشکی وسکری، کمزور بال، خارش، دو شاخے بال غرضیکہ بالوں کے تمام مسائل میں ایلوویرا بہترین ٹانک ہے۔

٭ ایلویرا میں موجود امینو ایسڈز، وٹامن اور منرلز ہمارا مدافعتی نظام مضبوط بناتے ہیں۔ روزانہ خالص ایلو ویرا جوس کا استعمال بہت کارآمد ہے۔

٭ ایلویرا میں ایسے مرکبات بھی شامل ہوتے ہیں جو وزن میں کمی کا باعث بنتے ہیں اور جسم سے فاضل مادوں کا اخراج کرتے ہیں۔

٭ ایلویرا میں کولیگن کی بڑی مقدار جھریوں کے خاتمے کی وجہ بنتی ہے، لہٰذا اگر آپ کو جھریاں آگئی ہیں تو اس کا استعمال کریں، اس سے مکمل ختم نہیں ہوں گی تو قدرے کنٹرول ضرور ہوجائیں گی۔

٭ ایلویرا معدے کی تیزابیت، گرمی اور منہ کے چھالوں سے بچاتا ہے، کیونکہ اس میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ ہر طرح کے جراثیموں کا جسم سے اخراج کرنے میں معاون ہے۔

٭کیڑا کاٹ جائے اگر جسم کے کسی حصے پر تو فوری ایلوویرا کا جیل لگا کر کپڑا باندھ لیں، اس سے زہر یا کسی بھی رطوبت کا جسم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

٭ جگر کی صفائی اور شوگر کے مرض میں ایلوویرا جیل نہایت کارآمد ہے، کیونکہ یہ خون میں شامل شوگر کو کنٹرول کرتا ہے اور جگر کے اندر بننے والے فاضل مادے کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Aloe Vera Ke Fayde

Aloe Vera Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Aloe Vera Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.