پیریڈز وقت پر نہ ہونے کی وجہ سے خواتین دماغی مسائل کا بھی شکار ہونے لگتی ہیں۔ جب پیریڈ کی تاریخ آ جائے اور نہ ہوں تو ذہن میں ہر وقت یہی لگا رہتا ہے کہ ٹائم ہوگیا اب تک نہیں ہوئے۔ یہ تقریباً ہر عورت کے ساتھ مسئلہ ہوتا ہے۔ جب تک ہو نہیں جاتے، دماغ بھی سکون میں نہیں آتا۔ لیکن بعدض اوقات جب یہ نہ ہوں اور ایک ماہ بعد دوبارہ ہو جائیں یا دو ماہ کے بعد پھر سے ہوں تو زیادہ ٹینشن ہو جاتی ہے اور پھر ڈپریشن کی وجہ سے جسمانی طاقت پر بھی اثر پڑتا ہے۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا مسئلہ ہے تو آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں املتاس جڑی بوٹی کے بارے میں جس کو گولڈن رین ٹری بھی کہا جاتا ہے۔
ماہواری کی بے قاعدگی کی وجہ سے پریشان ہیں تو املتاس کی پھلی کے 2 انچ کے چھِلکے کو آدھا کپ پانی میں بھگو کو صبح اسے چھان کر یہ پانی پی لیں۔ چونکہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے لہٰذا 2 سے 5 دن کے اندر آپ کو ماہواری ہو جائے گی ۔ اگر ہو جائے تو آپ اس کا استعمال بند کردیں اور اگلے ماہ تاریخ سے 5 دن پہلے آپ اس کو دوبارہ استعمال کرنا شروع کردیں۔
لیکن اگر آپ نے ایک یا 2 ماہ پہلے بچے کو جنم دیا ہو یا دودھ پلانے والی ماں ہیں تو اس کا استعمال ڈاکٹر سے پوچھ کر کریں کیونکہ یہ ایسی صورت میں خواتین کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔