آملہ پاؤڈر کے وہ 5 پوشیدہ راز جو ہر خواتین کو جاننے چاہیے تاکہ اس قدرتی تحفے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں

image

آملہ میں وٹامن سی، کیلشیئم، آئرن اور فائبر بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کو آپ کھانوں میں بہت استعمال کرتے ہوں گے اور اس کا تیل بھی بالوں میں لگاتے ہوں گے کیونکہ اس کے فائدے ہی اتنے سارے کے کوئی بھی استعمال کرنا نہ چھوڑے۔ لیکن اگر آپ کو اس کے پاؤڈر کے فوائد نہیں معلوم تو چلیں بتاتے ہیں کہ یہ آپ کی صحت کے لئے بھی خاصا مفیدہے۔.

نظامِ ہضم:

کھانوں میں اعتدال نہ رکھیں تو پیٹ اور ہاضمے کے مسائل ہوجاتے ہیں اور آملہ کا پاؤڈر نیم گرم پانی کے ساتھ پینے سے پیٹ بھی صاف ہوجائے گا اور اضافی فضلہ بھی خارخ ہونے میں مدد ملتی ہے۔

دل اور کینسر کے مرض میں مفید:

آملہ دل کی بیماریوں اور کینسر کے لیئے مفید ہے اس کا پاؤڈر روزانہ استعمال کریں اور صحت بخش زندگی پائیں۔

خون کی صفائی کے لئے:

آملہ چونکہ خون صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس لیئے اس کے پاؤڈر کو شہد کے ساتھ استعمال کریں یہ خون کو بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

جلد کے لئے:

آملہ میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی ہوتا ہے جو جِلد کی چمک بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ ایک چمچ آملہ پاؤڈر لیں، اسے گرم پانی میں ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگالیں بیس منٹ بعد دھو لیں یہ رنگت کو نکھارنے میں مدد دیتا ہے۔

ایکنی کے لئے:

آملہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور اینٹی فلیمیشن بھی اسی لیئے یہ دانوں کیل مہاسوں اور ایکنی کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا پیسٹ 15سے20 منٹ کے لئے چہرے پر لگالیں یہ پمپلز کے نشانات کو بھی ختم کرتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Amla Powder Ke Fayde

Amla Powder Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Amla Powder Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.