امرود ایک سستا پھل ہے جو ہر انسان کے لیے مفید ہے۔ امرود میں وٹامن اے،سی ،کیلشیم ،آئرن اور فاسفورس موجود ہے ۔
آج ہم آپ کو امرود کھانے کے ایسے فائدے بتاتے ہیں جو آپ کو جاننا چاہیے اور یہ آپ کی اچھی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔
٭ امرود کھانے سے قبض سے نجات مل جاتی ہے۔
٭ یہ خونی بواسیر والے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے ۔
٭ یہ دل و معدے کو طاقتور بناتا ہے۔
٭ امرود کھانے سے قوت ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
٭ اگر کسی کو بھوک نہ لگتی ہو تو وہ امرود کھانا شروع کر دیں کیونکہ یہ بھوک میں اضافہ کرتا ہے۔
٭ امرود کو بیج سمیت کھائیں کیونکہ یہ پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔
٭ لیکن اگر بیج نکال دیے جائیں تو بہتر ہے کیونکہ اس کے بیج دیر سے ہضم ہوتے ہیں۔
٭ یہ پیاس کو مٹاتا ہے۔
٭ امرود کے استعمال سے آنتوں کی صفائی ہو جاتی ہے۔
٭ امرود کھانسی میں بھی کھانا مفید ہے۔
٭ نزلہ و زکام میں بھی امرود فائدہ دیتا ہے۔
٭ منہ کے چھالوں میں کھانا مفید ہوتا ہے۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔