۔ انڈے کے چھلکوں کو چند منٹوں کے لئے اچھی طرح ابال لیں اور اس کے بعد خشک کرلیں۔
۔ اب انہیں اچھی طرح پیس لیں ۔
۔ اس میں دو کھانے کے چمچ ناریل کا تیل ڈالیں۔
۔ ایک کھانے کاچمچ بیکنگ سوڈا
۔ اگر آپ چاہیں تو ایک چمچ سمندری نمک اور پیپر منٹ کے چند قطرے بھی شامل کرسکتے ہیں۔
۔ اور تمام اجزاء کو ایک ڈونگے میں ڈال کر ہلالیں ۔
۔ یہ قدرتی ٹوتھ پیسٹ دانتوں میں لگے کیڑے کے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے۔
۔ اس کا با قاعدہ استعمال آپ کے دانتوں کوچمکدار اور کیڑے سے پاک بنا دے گا۔