لسی کے پودے سے تو آپ واقف ہوں گے ہی جو ہربل ادویات میں بھی زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو تلسی کے پودے کی سائنسی اہمیت و افادیت سے آگاہ کریں گے۔۔۔
1: ملیریا، ڈائریا، قے۔ معدہ کی خرابیاں سائنس کے مطابق تلسی کا پودا ملیریا، ڈائریا، متلی، الٹی اور معدے کے سرطان کی بیماریوں میں مفید ہے۔ جس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔
2: آنکھوں کی بیماریاں تلسی کا پودا کھانا آنکھوں کی بیماریوں کے لیے راحت بخش ثابت ہوتا ہے۔
3: پھیپھڑوں کے لئے یہ پھیپھڑوں کے لئے نہایت فائدہ مند ہوتا ہے کہ اس سے سانس کی بیماریوں کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
4: غذائیت جسم سے زہر ختم کرنے کی خُوبیوں کے ساتھ ساتھ جہاں اور کئی بیماریوں میں مُفید ہے وہاں بیشمار غذائی اجزاﺀ کی خوبیوں کا حامل ہے جس میں وٹامن اے، وٹامن سی، کیلشیم، زنک، آئرن، کلوروفیل جیسے اہم غذائی اجزاﺀ شامل ہیں۔
5: ذہنی تناؤ اور اضطراب ذہنی تناؤ اور اضطراب میں تلسی کے پتے شاخیں اور بیج یعنی پُورا پودا ہی اڈاپٹوجن کیمیا سے بھرپوُر ہوتا ہے اور یہ کیمیا ذہنی تناؤ اور دماغ کے افعال کو درست رکھنے میں اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
6: اینٹی آکسیڈینٹ تلسی اینٹی آکسیڈینٹ خوبیوں سے بھرپور ہے اور جسم کو جہاں توانا رکھنے میں انتہائی مددگار ہے وہاں یہ جسم کے اندر موجود فاضل اور نقصان دہ مادوں کو خارج کر کے خون کو صاف بھی کرتا ہے اور جسم کو کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھتا ہے۔ جراثیم کش صلاحیت رکھنے والا یہ پودا ہمارے جسم کی گرمی کو دور کرتا ہے اور اس کو توانا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔