روزانہ سیب کا سرکہ استعمال کرنے کے فوائد ایسے ہیں کہ آپ بھی جان کر روز ہی اس کا استعمال کرنا چاہیں گے، تو پھر دیر کیسی فوری یہ حیرت انگیز فوائد جان لیتے ہیں تاکہ آپ بھی اس کے فائدے اُٹھا سکیں۔
سیب کا سرکہ استعمال کر نے کے فوائد
• وزن میں کمی اور میٹابولزم کو فروغ دینے میں مدد ثابت ہوتا ہے۔
• بلڈ شوگر کو باقاعدہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
• محققین کے مطابق پانی میں دو کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ گھول کر سوتے وقت پینے سے خون میں بلڈ شوگر کی سطح کم ہو جاتی ہے
• اس کا استعمال جسم کے پی ایچ لیول کو منظم کرتا ہے۔
• گلے کی سوزش اور ٹھنڈ سے بچانے کے لئے اس کا سیب کے سرکے کا استعمال بے حد مفید ہے۔
• سیب کا سرکہ خون کی روانی کا بہتر بناتا ہے اور آپ کا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔
• اس کا باقاعدہ استعمال آپ کے جسم سے ضدی اضافی چربی کو کم کرے گا اور آپ کو اسمارٹ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
سیب کے سرکہ استعمال کیسے کریں؟
ایک گلاس پانی میں ایک چمچ سیب کا سرکہ اور آدھا لیموں یا ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر اس پانی کو دن میں 2 سے 3 بار پی لیں، یہ ایک قدرتی اور حیرت انگیز بوسٹنگ ڈرنک ہے۔