جب بھی کوئی عورت حاملہ ہوتی ہے تو ڈاکٹر بھی اس کو احتیاط کرنے کا کہتے ہیں اور گھر کی بڑی خواتین بھی ماں اور بچے کی صحت اور زندگی کی دعا کرتی ہیں۔ ظاہر ہے کسی کو نہیں معلوم ہوتا کہ بچہ بحفاظت دنیا میں آ بھی سکے گا یا نہیں۔ ماں دورانِ حمل صحیح سلامت رہے یا ڈیلیوری کے بعد کسی پیچیدگی کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے یہ سب خُدا کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ جہاں کئی خواتین یا نوزائیدہ بچہ جان کی بازی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں وہیں لاکھوں بچے روزانہ کی تعداد میں جنم لیتے ہیں جو بالکل نارمل ہوتے ہیں اور صحت مند بھی ہوتے ہیں، مائیں بھی ٹھیک ہوتی ہیں۔ وہیں کچھ ایسے بچے بھی پیدا ہوتے ہیں جو یا تو پیدائش کے فوری بعد مر جاتے ہیں یا پیدا ہی مرے ہوئے ہوتے ہیں یا پھر پیدائش کے کچھ ماہ بعد دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔ جس کی کئی بڑی وجوہات ہوتی ہیں۔
کل فیس بُک پر ایک خاتون نے اپنے بچے ( جس کا رنگ جامنی اور پیلا ہو رہا ہے) کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ:
''
میرے 2 بچے ایسے ہو کر فوت ہو جاتے ہیں اور اب یہ تیسرا بچہ بھی ایسا ہی ہوگیا ہے، اس پر کوئی کہتا ہے کہ کزن میرج ہے جبھی ایسا ہوتا ہے، کوئی کہتا ہے اٹھرا ہے تو کوئی جادو۔ ڈاکٹر کو بھی سمجھ نہیں آیا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟
''
اٹھرا کی بیماری:
اٹھرا ایک ایسی بیماری ہے جس میں بچہ پیدا ہونے بعد مر جاتا ہے۔ بچہ کسی وقت بھی فوت ہوسکتا ہے یا تو پیدائش کے کچھ ہی منٹ بعد، یا پھر کچھ دنوں بعد یا پھر کچھ ہفتوں اور کچھ مہینوں بعد۔
ایسا کبھی نہیں ہوتا ہے کہ اگر ماں کو اٹھرا کی بیماری ہو تو وہ حاملہ نہیں ہوتی، بلکہ ماں حاملہ تو ضرور ہوتی ہے اور بچہ دنیا میں بھی لازمی آتا ہے لیکن اس کے زندہ رہنے کی کوئی امید نہیں ہوتی وہ کبھی بھی جان سے جا سکتا ہے۔
علامات
:
٭
بچے کا مرنے سے قبل رنگ تبدیل ہو جاتا ہے۔
نیلی، جامنی یا کالی رنگت ہو جاتی ہے۔
*
بچے کے ناخن سبز یا نیلے رنگ کے ہو جاتے ہیں۔
٭ بچہ ناتواں پیدا ہوتا ہے، اس میں آکسیجن کی کمی زیادہ ہوتی ہے۔
اٹھرا کیا ہے؟
یہ ایک خونی بیماری ہے۔ جو
ماں کے خون اور جسم میں زہریلے مادے اور فاسد اجزاء کی زیادتی ہے جو بچے کو ماں کے پیٹ میں خوراک کے ذریعے منتقل ہوتی رہتی ہے۔ جب بچہ دنیا میں آتا ہے تو
وہ کمزور ہوتا ہے اور اس میں باہر کے ماحول کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ اٹھرا کے مرض میں مبتلا خواتین کا دودھ بھی کڑوا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بچہ وہ کڑوا دودھ پینے سے جلد ہی جان کی بازی ہار جاتا ہے۔
کزن میرج اور اٹھرا کا بڑھتا ہوا مرض:
کزن میرج کی وجہ سے یہ مرض مزید بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ ایک ہی خاندان میں ایک ہی جینز کے لوگ پائے جاتے ہیں اور زیادہ تر یکساں جین ہونے کی وجہ سے بیماری ایک سے دوسری عورت میں منتقل ہوتی ہے یوں یہ مرض بڑھتا چلا جاتا ہے۔ اس مرض کا مکمل ڈاکٹری علاج موجود ہے جس کے بعد بچہ قدرتی طور پر بالکل نارمل بھی پیدا ہوتا ہے۔ اس لیے یہ خیال کرنا کہ یہ کوئی جادو ہے یا ایسی ہوئی ذہنی خرافات کو مدِنظر رکھنا بالکل درست نہیں ہے۔