2 مردوں کی موت کے بعد 1 عورت دنیا سے جاتی ہے ۔۔ کیا عورتیں مردوں سے بہتر ہوتی ہیں؟ سائنسی ماہرین کے مطابق عورتوں کے کچھ حیرت انگیز حقائق

image

اللہ تعالی نے مرد اور عورت دونوں کو اس دنیا کے لیۓ بنایا ہے اور دونوں کے ذمے کچھ حقوق و فرائض بھی لگاۓ ہیں ۔ مگر صدیوں نے دونوں کے درمیان ایک بحث جاری رہی ہے کہ دونوں میں سے بہتر کون ہے ؟

دین اسلام کے مطابق حقوق و فرائض کا تعین

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس کے مطابق مرد اور عورتوں دونوں کے ذمے ان کے فرائض کی ادائگی کے مطابق ان کو بنایا گیا ہے مرد کو صنف قوی قرار دیا گیا ہے کیوں کہ گھر سے باہر معاشی سرگرمیوں کے لیۓ اس کا جسمانی طور پر مضبوط ہونا ضروری قرار پایا ہے جب کہ اس کے برخلاف عورت ایک جانب بچے کی پیدائش جیسی اہم ذمہ داری انجام دیتی ہے تو اس کے ساتھ ساتھ گھریلو امور کے لیۓ اس کا جزباتی و نفسیاتی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے تو اس کے اثرات اس کے جسمانی اعضا پر بھی ہوتا ہے لیکن دونوں کو برابر کے حقوق سے اور فرائض سے نوازہ گیا ہے اور یہی چیز معاشرے کے سکون اور اطمینان کے لیۓ ضروری ہے

سائنسی طور پر کچھ حوالوں سے عورتیں مردوں سے بہتر

مغربی معاشرے میں عورتوں کی آزادی اور مساوات کے حوالے سے تحریکیں چلنا اٹھارویں صدی سے شروع ہو گئي تھیں جس کے اثرات اب ہمارے معاشرے میں بھی نظر آنا شروع ہو گۓ ہیں لیکن اس بحث سے قطع نظر آج ہم آپ کو سائنسی حوالوں سے بتائيں گے کہ عورتیں کچھ معاملات میں مردوں سے زيادہ بہتر جسمانی خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں جو کچھ اس طرح سے ہیں

1: عورتوں کی زبان پر مردوں سے زيادہ ٹیسٹ بڈ موجود

عورتیں مردوں کے مقابلے میں کسی بھی ذائقے کو زیادہ بہتر طور پر محسوس کر سکتی ہیں جس کا سبب ان کی زبان پر مردوں سے زيادہ ٹیسٹ بڈ کی موجودگی ہے

2: عورتوں کا دل مردوں سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے

عام طور پر مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں دل کی بیماریوں کے شکار ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں جس کا سبب ان کی آرام دہ زندگی نہیں بلکہ ان کے جسم میں پری مینو پازل ہارمون کی موجودگی ہے جو ان کے دل کو مردوں کے مقابلے میں زيادہ مضبوط بناتے ہیں

3: عورتوں پر عمر کے اثرات مردوں سے کم ہوتے ہیں

عام طور پر خواتین مردوں کے مقابلے میں دیر سے بوڑھی ہوتی ہیں جس کا سبب یہ ہے کہ مردوں کی جلد عورتوں کے مقابلے میں 25 فی صد موٹی ہوتی ہے اس وجہ سے اس پر جھریاں عورتوں کے مقابلے میں جلدی پڑ جاتی ہیں اور چہرے سے عمر کے اثرات جلدی سامنے آنا شروع ہو جاتے ہیں

4: عورتوں کی اوسط عمر مردوں سے زیادہ ہوتی ہے

عورتوں کا طرز زندگی صحت مند ہونے کے سبب موت کی شرح مردوں سے کم ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ایک عورت مرد کے مقابلے میں اوسطا پانچ سال زیادہ عمر پاتی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں مردوں کی غیر صحت مند طرز زندگی ان کی عمر کو مختصر کرنے کا سبب بن سکتی ہے ایک تحقیق کے مطابق عورتوں کی زندگی مردوں سے طویل ہوتی ہے اور ایک اوسط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں عورتوں اور مردوں میں موت کا تناسب دو ایک ہے یعنی دو مرد مرتے ہیں اور ایک عورت کے مرنے کی اطلاع آتی ہے

5: عورتیں ایک وقت میں زيادہ کام انجام دے سکتی ہیں

گھر کی صفائي ، کپڑوں کی دھلائي کے ساتھ ساتھ کھانا بنانا اور بچے سنبھالنا یہ تمام کام ایک عورت بیک وقت انجام دیتی ہے اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ عورت کے دماغ کے اندر اعصاب کا ایسا نظام قائم ہوتا ہے جو اس کو ملٹی ٹاسک کرنے کی صلاحیت دیتا ہے اور اس حوالے سے مردوں سے ممتاز کرتا ہے

6: عورتیں مردوں سے دوگنا زیادہ بات کر سکتی ہیں

عورتوں میں فاکس پی 2 نامی ایک خاص پروٹین موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ دن بھر میں 20000 لفظ بول سکتی ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں مردوں میں اس پروٹین کی کمی کی وجہ سے وہ دن بھر میں 7000 لفظ سے زيادہ نہیں بول سکتے ہیں

7: عورتیں مردوں سے زيادہ بہتر سماعت رکھتی ہیں

خواتین کے اندر سننے کی صلاحیت مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتی ہے اور وہ ہلکی سے ہلکی آواز کو بھی بہتر سن سکتی ہیں ماہرین کی تحقیقات کی روشنی میں عورتوں کے اندر یہ صلاحیتیں انہیں مردوں سے ممتاز کرتی ہیں اور ان کے روز مرہ کے افعال کی انجام دہی میں مددگار ثابت ہوتی ہیں

You May Also Like :
مزید

Aurat Ki Zindagi Mard Se Zyada Hoti Hai

Aurat Ki Zindagi Mard Se Zyada Hoti Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Aurat Ki Zindagi Mard Se Zyada Hoti Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.