وزن کی وجہ سے میرا بیٹا میرے ساتھ اسکول نہیں جاتا تھا شائستہ لودھی کے کلینک جانے والی خاتون نے 8 ماہ میں کیسے 35 کلو وزن کم کیا؟

image

وزن کی زیادتی صرف ہماری صحت پر منفی اثرات مرتب نہیں کرتی بلکہ ہماری سوشل لائف کو بھی متاثر کرتی ہے۔ جس کی وجہ سے خواتین ہوں یا مرد حضرات خود اعتمادی کھو دیتے ہیں اور لوگوں سے ملنے سے گھبرانے لگتے ہیں۔ ان حالات میں وہ شخص جو پہلے سے ہی ایسی فیلڈ میں وہ جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لوگوں سے ملنا جلنا ہو وہ اپنی سوچ اور افکار کو مثبت رکھ سکتا ہے۔ ایسی ہی ایک خاتون منیزہ فراز ہیں جو 15 سال سے میڈیا سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے 8 ماہ میں اپنا 35 کلو وزن کم کیا ہے۔ انہوں نے اپنے متعلق بتاتے ہوئے ڈاکٹر شائستہ لودھی کی ویڈیو میں بتایا کہ:

میرے بیٹے کے اسکول میں دوڑنے کی ریس تھی جس میں بچے کے ساتھ ماں کو بھی حصہ لینا تھا۔ مجھے پتہ چلا کہ میرے بیٹے نے مجھے ساتھ لے جانے سے انکار کر دیا۔ جب میں نے بیٹے سے پوچھا کہ بیٹا آپ نے ایسا کیوں کیا؟ اس نے کہا ماما! آپ کا وزن زیادہ ہے آپ کیسے میرے ساتھ دوڑ سکتی تھیں؟ اس وقت مجھے احساس ہوا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وزن کم کیا جائے ۔''

منیزہ بتاتی ہیں کہ: '' بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ جینا آسان نہیں۔ لوگ باتیں بناتے تھے، طنز کرتے تھے اور جہاں مارکیٹ میں سب اپنی پسند کا ڈیزائن ڈھونڈتے تھے وہیں میں صرف یہ دیکھتی تھی کہ میرے سائز کے کپڑے ملیں گے بھی یا نہیں۔ یہ ایک ذہنی پریشانی بھی ہے اور ایک بڑا مسئلہ بھی۔

جب مجھے وزن کم کرنے کا خیال آیا تو میں نے ڈاکٹر شائستہ سے بات کی۔ پھر چہرہ پتلا کرنے کے لئے ہائیفو ٹریٹمینٹ لیا اور انجیکشنز بھی لگوائے اور سب سے زیادہ اپنی خوراک اور لائف سٹائل کو بدلا جس کے بعد 8 ماہ میں میرا 35 کلو وزن کم ہوا۔ لیکن میں ابھی بھی مزید 20 کلو وزن کم کرنا چاہتی ہوں۔

HIFU ٹریٹمنٹ ہے کیا؟

اس میں نان سرجیکل طریقے سے ،جو لوگ کسی بھی قسم کی سرجری نہیں کروانا چاہتے ان کے لئے یہ آسان حل ہے ،یہ چہرے،پیٹ، بازؤں، ٹانگوں غرض ہر جگہ کی کی جا سکتی ہے ۔اس سے آپ اپنی جلد کو اپ لفٹ کرتے ہیں زائد چربی شعاعوں کے ذریعے گھٹا دی جاتی ہے اور اسکن ٹائٹ ہو جاتی ہے۔

HIFU چہرے کے لئے کیسا ہے؟

جو لوگ بوٹوکس یا لیزر یا کوئی اور سرجیکل ٹریٹمنٹ اپنے چہرے پر نہیں کروانا چاہتے ان کے لئے یہ بہترین ہے۔ اس سے جلد اپ لفٹ ہو جاتی ہے ،چرپی کم ہو جاتی ہے،جبڑے کی لائن واضح ہو جاتی ہے،اور چہرہ خوبصورت اور کم عمر دکھائی دینے لگتا ہے۔

HIFU ٹریٹمنٹ کیسے کیا جاتا ہے؟

اس میں جس بھی حصے کا ٹریٹمنٹ کرنا ہو تا اس پر پہلے نشان لگا لیا جاتا ہے اس کے بعد اس پر جیل لگایا جاتا ہے اور پھر مشین کے ذریعے تھوڑا پریشر ڈال کر اس جیل کے اوپر مشین سے ریز نکلتی ہیں ،سامنے کمپیوٹر پر نظر آجاتا ہے کہ آپ کی اسکن کو کتنے شاٹس کی ضرورت ہے۔ ان ریز سے آپ کے اندر کو لیجن بنتا ہے جو کہ ایکٹو ہو کراپنا کام دکھاتا ہے۔ اکثر شوبز خواتین اپنے چہرے کے لئے یہ ٹریٹمنٹ کروانا پسند کرتی ہیں تاکہ وہ جوان اور خوبصورت دکھائی دیں۔ اس ٹریٹمنٹ میں معمولی سی تکلیف ہوتی ہے جو بآسانی برداشت کی جا سکتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Aurat Ne 35 Kilo Wazan Kam Kia

Aurat Ne 35 Kilo Wazan Kam Kia - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Aurat Ne 35 Kilo Wazan Kam Kia. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.