کھانا کھائے بغیر زندہ رہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کوئی انسان اگر 4 سے 5 دن کھانا نہ کھائے تو اس کی طبیعت بگڑ جاتی ہے وہ کمزوری محسوس کرنے لگتا ہے اور ایک جگہ سے دوسری جانے، چلنے پھرنے اور آگے بڑھنے کے قابل نہیں رہتا۔ خواتین کو تو کہا جاتا ہے کہ وہ شروع ہی سے
اپنی صحت پر غور کریں، کھانا پینا وقت سے کھائیں اور اچھا صحت مند، وٹامنز اور فائبرز سے بھرپور غذا کھائیں۔ لیکن ایک ایسی بھی خاتون دنیا میں موجود ہیں جنہوں نے 41 سالوں سے ٹھوس غذا نہیں کھائی بلکہ صرف پانی پر زندہ ہیں۔ پانی بھی سادہ نہیں بلکہ لیموں پانی۔
ویتنام کے لانگ این صوبے سے تعلق رکھنے والی نگون نامی 63 سالہ خاتون نے 41 سال سے روٹی، سبزی، دال، چاول، گوشت، ڈبل روٹی ان تمام کھانوں سے منہ موڑ لیا اور وہ اتنے سالوں سے صرف لیموں پانی پی رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی صحت سے متعلق بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ:
"
مجھے خون کی پراسرار بیماری ہے جس کا میں نے بہت علاج کروایا، مگر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ جس کی وجہ سے مجھے ایک پراسرار ڈاکٹر نے کہا کہ آپ ٹھوس غذا چھوڑ دیں اور لیموں پانی پر اکتفا کریں۔ شروع میں کچھ دنوں تک مجھے متلی اور قے کا مسئلہ رہا لیکن پھر بعد میں میرے جسم کو اس کی عادت ہوگئی اور اب میں بناء کچھ کھائے زندہ ہوں۔
"
مس اینگن نے کہا کہ جب میں نے اس ڈائیٹ پر عمل کرنا شروع کیا تو گھر والے بھی میرے خلاف ہوگئے تھے۔ وہ سوچ رہے تھے کہ شاید میں کھانا پینا چھوڑ کر خود کو مار ڈالوں گی اور انہوں نے مجھے کھانا کھلانے کے لیے بھوک ہڑتال کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں لیکن میں اپنی جان بچانے کے لیے اپنے گھر والوں کو راضی کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔
اس کا فائدہ یہ ہوا کہ اب میری جلد اور صحت بہت بہتر ہے۔