میں نے صرف کچھ چیزیں چھوڑیں اور میرا وزن 15 کلو کم ہوگیا ۔۔ جانیئے انہوں نے کون کون سی چیزیں چھوڑ کر اپنا وزن تیزی سے کم کیا

image

خواتین اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہوتی ہیں کیونکہ ان کا جسم مرد حضرات کے مقابلے زیادہ لچکدار ہوتا ہے، اس میں پھیلنے، بڑھنے اور کم ہونے کی لچک یا elasticity زیادہ ہوتی ہے جو غذا اور جسمانی ہارمونل تبدیلیوں میں جلد ہی جسم کو ڈھالنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ایسی ہی ایک ہماری ویب کی صارف خاتون کی کہانی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے ہمیں اپنے وزن کم کرنے کی کہانی بتائی اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ کھانے پینے کے علاوہ مزید کس طرح اپنا لائف سٹائل رکھتی تھیں جن سے ان کا وزن کم تقریباً 3 ماہ میں 15 کلو کم ہوا۔

خاص ٹپس:

٭ سب سے پہلے کولڈرنک کو پینا چھوڑ دیں، فوری طور پر یہ عادت نہیں چھوڑی جاتی، اس کے لئے خاتون کہتی ہیں کہ آپ تازے پھلوں کا رس استعمال کریں، لیموں کے رس کا استعمال بڑھا دیں، ٹھنڈا پانی پینا شروع کریں اور کچھ ہی دنوں میں سادے اور گرم پانی پینا شروع کریں، اس سے کولڈرنک کی عادت بھی ختم ہوگی اور ٹھنڈے پانی سے سادے پانی کا استعمال آپ کے جسم کو پھولنے سے روکے گا، کیونکہ ٹھنڈا پانی جسم کو موٹا کرتا ہے اور سادہ یا گرم پانی اضافی چربی کو کم کرنے میں مفید ہے۔

٭ دوسری خاص ٹپ یہ ہے کہ ہر وقت کھانے سے گریز کریں، کھانا اس وقت کھائیں جبکہ آپ کا پیٹ واقعی بھوکا ہو، ہر وقت یا بے وقت کا کھانا آپ کے جسم میں چربی پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔

٭ دن یا رات کے کسی بھی ایک گھنٹے وقت نکال کر آپ چہل قدمی لازمی کریں۔ اس سے جسم حرکت میں رہے گا، اپنے کام خود کرنے کی عادت بھی ڈال لیں، اس کے دو فائدے ہوں گے، جسم بھی کم ہو جائے گا اور اپنے کام بھی خود کرسکیں گے۔

کھانا کیسے کھائیں؟

٭ کھانا کھانے کی کوئی خاص ٹپ تو نہیں لیکن 3 ماہ میں 15 کلو وزن کم کرنے والی خآتون نے ہماری ویب سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ: '' میں ناشتے میں کم دودھ والی بغیر ملائی والی چائے، اور کم چینی کی چائے پیتی تھی، اس کے ساتھ آدھی روٹی اور رات کا سالن کھاتی تھی۔ دوپہر کے کھانے میں پھل یا ابلی ہوئی سبزیاں اور جوسز یا پھر ابلے ہوئے کالے چنے کھاتی تھی۔ رات کے کھانے میں تکہ اور کم گھی والا کھانا استعمال کرتی تھی۔ ''

You May Also Like :
مزید

Aurat Ne Wazan Kam Kia

Aurat Ne Wazan Kam Kia - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Aurat Ne Wazan Kam Kia. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.