حمل کے دوران جسم میں ہارمونز کی تبدیلیاں اور ماں کے پیٹ میں بچے کی نشوونما
دورانِ حمل پیش آنے والے چھوٹے موٹے مسائل اور مشکلات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اسی لئے کسی بھی خاتون کی زندگی میں حمل کے مراحل بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ عورتوں کو
دورانِ حمل بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے اکثر عورتوں کو پریشانی ہوتی
ہے۔
اکثر مائیں اپنی صحت پر تو سمجھوتا کرلیتی ہیں لیکن صحت مند اور تندرست اولاد ہر
ماں کی خواہش ہوتی ہے۔ لہٰذا تھوڑی سی توجہ کر کے ان مسائل سے بچا جاسکتا ہے اکثر
خواتین ان مسائل کو نظر انداز کر دیتی ہیں جو ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لئے
خطرناک ہوسکتی ہیں لہٰذا احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ دورانِ حمل عورتوں کو جن مسائل کا
سامنا کرنا پڑتا ہے وہ درج ذیل ہیں ۔
کمر درد کا مسئلہ

کمر درد حاملہ خواتین کو پیش آنے والا عام مسئلہ ہے اور یہ آخری ایام میں شروع ہوتا
ہے۔
وجوہات
حاملہ خواتین میں کمر درد کی وجہ رحم کا اضافی وزن ہوسکتا ہے۔بعض اوقات درد کی شدت
اتنی ہوسکتی ہے کہ کام اور نیند کےعلاوہ روزمرہ کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔
علاج
مناسب آرام کریں، ہلکی پھلکی ورزش اور چہل قدمی کریں۔ درد والی جگہ پر مساج کریں اگر
درد کی شدت زیادہ ہو تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں-
متلی یاقے کا آنا

متلی یا قے کا آنا حمل کی ابتدائی علامت ہے اس لئے یہ بھی ایک عام مسئلہ ہے۔ جس سے
حاملہ خواتین کو پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔
وجوہات
پیٹ کا خالی ہونا، غذا کی کمی اور جسمانی کمزوری ہوسکتی ہے۔متلی کی وجہ سے قے آنے
کی کیفیت بگڑ سکتی ہے۔
علاج
خالی پیٹ نہ رہیں، وقفے وقفے سے کچھ کھائیں۔
پیٹ درد کا مسئلہ

حاملہ خواتین میں شروع کے تین ماہ پیٹ درد کا مسئلہ عام ہوتا ہے اس لیے ہرگز نہ
گھبرائیں۔
وجوہات
دورانِ حمل پیٹ درد کی ممکنہ وجہ نسجیی پٹیوں میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے یہ پٹیاں رحم
کے دونوں اطراف میں موجود ہوتی ہیں اور رحم کو سہارا دیتی ہیں۔ حاملہ ہونے کے بعد
بڑھتا ہوا رحم ان نسجیی پٹیوں میں کھچاؤ پیدا کرتا ہے جس سے درد ہوتی ہے۔
علاج
پوزیشن بدلنے سے نسجیی پٹیوں میں دباؤ کم ہوتا ہے۔ جس سے درد کی شدت میں کافی کمی
آتی ہے۔
پٹھوں میں بل پڑنا

حمل کے آخری ایام میں رات کو سوتے وقت پاؤں، ٹانگوں اور ران کے پٹھوں میں بل پڑنا
عام مسئلہ ہے-
وجوہات
جسم میں کیلشیم کی کمی، ہڈیوں کی کمزوری یا ہارمونز میں غیرمعمولی تبدیلی پٹھوں میں
بل پڑنے کی وجہ ہوسکتی ہے۔
علاج
درد والی جگہ پر پٹھوں کا مساج کریں اور اضافی میگنیشم لینے سے فائدہ ہوسکتا ہے۔
پٹھوں میں بل پڑنے کے علاج کے لئے ڈاکٹر کیلشیم تجویز کرتے ہیں۔
قبض کا ہونا

دورانِ حمل قبض کا ہونا عام مسئلہ ہے۔
وجوہات
دورانِ حمل جب خواتین ورزش نہیں کرتیں یا چہل قدمی نہیں کرتیں تو قبض کا مسئلہ پیدا
ہوتا ہے یا یہ غذا کی کمی کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے-
علاج
فائبر فوڈ کا استعمال کریں جیسے سبزیاں اور فروٹ وغیرہ۔
دو سے تین لیٹر پانی کا استعمال کریں۔
دن میں ہلکی پھلکی ورزش کریں۔
سینے کی جلن

اکثر اوقات حاملہ خواتین کا دل گھبرانا اور سینے کی جلن عام مسئلہ ہے۔
وجوہات
سینے کی جلن فاسٹ فوڈ اور سپائسی فوڈ کے استعمال کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔اس کے
علاوہ تیز چائے اور کافی بھی ہوسکتی ہے۔
علاج
ٹھنڈی چیزوں کا استعمال کریں اور وقفے وقفے سے کم مقدار میں کھائیں-
Find Gynecologists in Your City at Marham.pk