تمام خواتین ہی جسم کے اضافی بالوں کو صاف کرنے کے لئے کریم کا استعمال کرتی ہیں، یہ کریم اتنی زیادہ اور تیز کیمیکل والی ہوتی ہے کہ بالوں کو گُھلا کر جڑ سے الگ کر دیتی ہے۔
یہ ہمارا کام تو بہت آسان کر دیتی ہے مگر جہاں اس سے ہمارا کام آسان ہوتا ہے وہیں اس کے چند نقصانات بھی ہیں جو آپ کا جاننا بےحد ضروری ہے، اس لئے آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں بال کرنے والی کریم کے سائیڈ افیکٹ۔
بال صاف کرنے والی کریم کے نقصانات
• بال صاف کرنے والی کریم کو اگر بتائے گئے طریقے سے یا پھر اچھی کوالٹی والی کریم کا استعمال نہ کیا جائے تو اس سے آپ کو اسکن الرجی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
• بال صاف کرنے والی کریم میں بہت زیادہ مقدار میں کیمیکل ملایا جاتا ہے، اگر آپ اسے زیادہ دیر تک استعمال کر لیں تو اس سے آپ کو کیمیکل برن بھی ہو سکتا ہے۔
• آپ کتنے بھی اچھے برینڈ کی کریم کا استعمال کر لیں، اس میں کیمیکل کی تیز بدبو ہوتی ہے، جسے مختلف خوشبو ڈال کر کم کیا جاتا ہے مگر یہ پھر بھی باقی رہتی ہے اور اسے استعمال کرنے کے بعد بھی اس کی بدبو آپ کے پاس سے آتی رہتی ہے۔
• اس طرح کی کریم کو استعمال کرتے ہوئے بہت خیال رکھیں کہ کہیں یہ خراب تو نہیں ہو گئی ہے اور اس کی ایکسپائری ڈیٹ کیا ہے، اگر یہ ایکسپائر ہے اور آپ نے استعمال کر لی تو اس کا بہت خراب ری ایکشن ہو سکتا ہے آپ کو الرجی خارش اور یہاں تک کہ زخم بھی ہو سکتے ہیں۔
• اس کا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ یہ جتنی تیزی سے بال صاف کرتی ہے اتنی ہی تیزی سے اسے استعمال کرنے کے بعد دوبارہ بال آ جاتے ہیں، اس لئے اسے بار بار استعمال کرنا پڑتا ہے یہ مستقل حل والی کریم نہیں ہے۔