میرے بچے پیٹ میں ہی مر جاتے ہیں ۔۔ حمل کے دوران بچہ پیٹ میں کیوں مر جاتا ہے ؟ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر نائلہ جبین کی ماؤں کو اہم ہدایت

image

حمل کی شروعات سے ہی خواتین کو خاص خیال کرنے کی ہدایات دی جاتی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ دورانِ حمل کسی بھی خاتون کے جسم میں کئی قسم کی ہارمونل اور کیمیائی تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں اور ایک جان سے دوسری جان سے غذا منتقل ہوتی ہے۔ ماں کے پیٹ میں سے بچے کو غذا فراہم ہوتی ہے جوکہ دراصل ماں کا خون ہی ہوتا ہے جو قدرتی طور پر پانی اور فلوئیڈ کی شکل میں بچے کو ملتا ہے جس سے نشوونما ہوتی ہے۔ لیکن اگر احتیاط نہ کی جائے یا کوئی بیماری ہو جائے تو اکثر حمل کے 9 ماہ پورے نہیں ہو پاتے یا اگر مکمل ہو جائیں تو بچے میں یا تو کوئی پیچیدگی ہو جاتی ہے یا پھر بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی مر جاتا ہے۔

ایک خاتون اپنی کہانی بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ: " میری شادی کو 12 سال ہوگئے، میں اس دوران 6 مرتبہ حاملہ ہوئی ہوں اور 5 مرتبہ میرے بچے پیٹ میں ہی مر جاتے تھے۔ کبھی اچانک پیٹ میں درد اٹھتا اور ڈاکٹر کے پاس جا کر معلوم ہوتا کہ پلیسنٹا پھٹ گیا اور بچہ مر گیا۔ یہ ایک ایسی کیفیت ہوتی تھی جو دردناک تھی، شاید میری زندگی میں اتنا برا وقت کبھی نہیں آیا۔ پہلی 3 مرتبہ تو ڈاکٹر نے کہا کہ بچے کو خوراک صحیح نہیں ملی اور اس لیے وہ مر گیا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ مجھے ذیابطیس کا مسئلہ حمل کے شروع میں ہی ہونے لگتا اور بلڈ پریشر مستقل نہ رہتا جس کی وجہ سے بچوں کی اموات ہوئیں۔ "

مشہور گائناکولوجسٹ ڈاکٹر نائلہ جبین کہتی ہیں کہ: " اگر ایک مرتبہ بچہ پیٹ میں مر جائے تو اس کی مکمل جانچ پڑتال کروائیں کہ ایسا کیوں ہوا کیونکہ اگر آپ وجہ معلوم نہیں کروائیں گی تو آپ کے بعد میں آنے والے بچے بھی یونہی پیٹ میں مرنے کے خدشات زیادہ ہوں گے کیونکہ بچوں کی نشوونما اور ترسیل کا تمام تر راستہ ایک ہی ہے۔ "

ڈاکٹر نائلہ مزید بتاتی ہیں کہ: " اگر ماں کو شوگر ہو تو اس کا شوگر ہی بچے کے مرنے کی وجہ بنتا ہے کیونکہ ایسے کیسز میں خواتین کا خون گاڑھا ہو جاتا ہے اور بچے کو غذا کی ترسیل مکمل نہیں ہو پاتی۔ مزید جاننے کیلئے یہ ویڈیو دیکھیں: "

You May Also Like :
مزید

Baby Death During Pregnancy In Womb

Baby Death During Pregnancy In Womb - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Baby Death During Pregnancy In Womb. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.