والدین بننے کی خوشی کا اندازہ کوئ بھی انسان اس وقت تک نہیں کرسکتا جب تک کہ اولاد اس کی گود میں نہ آ جائے مگر دورانِ حمل ہی والدین سمیت سب بزرگ خواتین یہی دعائیں کرتی نظر آتی ہیں کہ بچہ نارمل ڈلیوری سے پیدا ہو۔ لیکن بعض اوقات خواتین کے ساتھ پیچیدگیاں ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے آپریشن سے ڈلیوری ہوتی ہے۔ آج آپ کو بتاتے ہیں ڈاکٹر کیا کہتے ہیں نارمل ڈلیوری اور آپریشن سے ہونے والی ڈلیوری کی نشانیاں کیا ہیں جو دورانِ حمل واضح ہو جاتی ہیں:
علامات:
نارمل ڈلیوری:
۔ ماں کو آخری ماہ میں پیٹ کے نچلے حصے میں زیادہ تکلیف ہوگی۔
۔ چلنے پھرنے میں زیادہ تکلیف رہے گی۔
۔ ماہواری جیسا درد ہر وقت ہوگا خصوصاً آخری ایام میں اور ٹانگوں میں بھی بہت وزن محسوس ہوگا۔
۔ جسم سے ڈسچارج لال، ہرا یا براؤن خارج ہوگا ۔
۔ آخری ایام میں پیٹ میں تکلیف کی شکایت بڑھ جائے گی ۔
۔ پیٹ خالی خالی محسوس ہوگا۔
۔ پیشاب بہت زیادہ آتا ہے۔
آپریشن سے ڈلیوری:
۔ آخری ایام میں درد محسوس نہیں ہوگا۔
۔ نچلے حصے میں وزن محسوس نہیں ہوگا۔
۔ جسم بہت زیادہ سوج جاتا ہے۔
