یہ ہر گز نہ کھائیں کیونکہ اس سے بچے کو ۔۔۔۔ بچے کی پیدائش کے بعد عورت کو کن چیزوں سے احتیاط کرنی چاہیے تاکہ بچے کی صحت کو نقصان نہ پہنچے؟

image

اولاد خدا کی طرف سے ایک بڑی نعمت ہے اور اس کی بہترین پرورش اور تربیت کرنا والدین کی بڑی ذمہ داری ہے۔ لیکن اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کی پیدائش کے بعد ماؤں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بعض اوقات تو ماؤں کی بے احتیاطی کی وجہ سے ان کے بچوں کی صحت پر بُرا اثر پڑتا ہے جو کہ زندگی بھر انہیں پچھتاوے کا شکار رکھتا ہے۔ اور ساتھ ہی ماؤں کو بھی مختلف قسم کی احتیاط چاہیئے ہوتی ہے جو ان کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے تو آج ہماری ویب سے جانیئے بچے کی پیدائش کے بعد ماں کے لئے احتیاط کے ایسے طریقے جو کریں خواتین کی مشکل آسان اور بچے کو بنائیں صحت مند۔

بچوں کے لئے احتیاط:

٭ بچوں کو روزانہ گیلے کپڑے سے یا گیلے ٹشو سے لازمی صاف کریں کیونکہ اکثر مائیں ٹھنڈے پانی یا ٹھنڈی ہوا چلنے کے باعث بچوں کی صفائی نہیں کرتی ہیں جس سے ان کے جسموں میں انفیکشن ہو جاتے ہیں۔

٭ بچوں کے کانوں کو کپڑے کی مدد سے صاف کریں کیونکہ پیدائش کے وقت ان کے کانوں میں اکثر فلوئیڈ مادے ہوتے ہیں جس کو صاف کرنا ماؤں کی ذمہ داری ہے۔

٭ بچوں کے جسم میں روزانہ تیل کی مالش کریں، اس کے لئے بہتر ہے کہ آپ زیتون کے تیل کو ہلکا سا گرم کریں اور اس میں ایک چٹکی کے برابر ہلدی ڈال کر 5 منٹ پکائیں اور نیم گرم ہونے پر بچے کی مالش کریں۔ اس سے بچوں کی جلد بھی نرم و ملائم ہو جائے گی اور پیدائشی جلد پر جمی ہوئی گندگی بھی نکل جاتی ہے۔

٭ بچوں کو بازاری دودھ پلانے سے بہتر ہے ماں کے دودھ کی عادت ڈالیں اور جو بچے نہ پیئیں انہیں بھی زبردستی دینے کی کوشش کریں کیونکہ ماں کا دودھ نہ پینے کی وجہ سے بچے کمزور ہو جاتے ہیں اور نمونیا بار بار ہونے کی شکایت بھی ہو جاتی ہے۔

٭ پیدائش کے بعد ایک ماہ تک کوشش کریں کہ بچے کو پیمپر نہ لگائیں اور اگر لگا رہی ہیں تو 1 گھنٹے سے زیادہ نہ لگا رہنے دیں اس سے ان کو ریشز کے مسائل نہیں ہوں گے۔

٭ بچوں کو ایسے کپڑے پہنائیں جو ان کو چھبیں نہیں بلکہ آرام دہ ہوں تاکہ بچہ پرسکون رہے۔

٭ شروع سے ہی بچے کے دودھ اور سونے کے اوقات کو باندھیں یعنی بچہ اگر دن میں مستقل سو رہا ہو تو کوشش کریں کہ اس سے بات کریں اس کو ہلاتی رہیں تاکہ وہ دن میں کم اور رات کو پرسکون ہو کر سوئے۔

٭ بچوں کو شروع ہی سے جھولے میں ڈالنے کی عادت بنائیں تاکہ بچہ بار بار گود میں رہنے کی ضد نہ کرے اور جب تک بچہ جھولے میں رہے آپ اپنے سارے کام نپٹا لیں۔

ماؤں کے لئے احتیاط:

٭ ٹھنڈا پانی ہر گز نہ پیئیں کیونکہ اس سے بچے کا گلا خراب ہو جاتا ہے۔

٭ شوربے والا سالن کھائیں وہ بھی ہلکی سی مرچ کے ساتھ اس سے آپ کا اور بچے کا پیٹ صحیح رہے گا۔

٭ بازاری کھانوں سے 1 ماہ تک تو بلکل پرہیز کریں کیونکہ آپ جراثیم کا استعمال کریں گی تو بچے کی صحت پر بُرا اثر پڑے گا۔

٭ لیس دار کھانے کھائیں جیسے ایلوویرا کے حلوے اور پنجیری وغیرہ کا استعمال لازمی کریں۔

٭ کوشش کریں کہ سوپ کا استعمال زیادہ کریں اس سے آپ کو ہاضمے کے مسائل نہیں ہوں گے۔

٭ مصالحے دار کھانوں کو بلکل استعال نہ کریں اور ساتھ ہی آئس کریموں کا استعمال ترک کر دیں۔

You May Also Like :
مزید

Bacha Paida Hone Ke Baad Aurat Ko Kis Cheez Se Ehtiyat Karni Chahiye

Bacha Paida Hone Ke Baad Aurat Ko Kis Cheez Se Ehtiyat Karni Chahiye - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Bacha Paida Hone Ke Baad Aurat Ko Kis Cheez Se Ehtiyat Karni Chahiye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.