بچوں کو پیدائشی طور پر یرقان (پیلیا) کیوں ہوتا ہے؟

image

بچے کی پیدائش سب سے خاص لمحہ ہے اور اس کے لیئے ماں کو بیشمار مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور بالاخر بچہ اس دنیا میں قدم رکھتا ہے۔ لیکن پیدائش کے بعد بچوں کو بھی مختلف قسم کی بیماریوں کا اور صحت سے متعلق دیگر مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جیسے آجکل ہر دوسرے بچے کو پیدائش کے فوری پیلیا یا یرقان کی بیماری ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بچہ مزید کمزور ہوجاتا ہے اور اسے نارمل ہونے میں کئی ماہ بھی لگ جاتے ہیں اور یوں بچے کی نشوونما بھی آہستگی سے ہوتی ہے جس سے اس کے جسمانی اعضاء بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ یرقان میں جلد اور جسم کے ریشوں کی رنگت کا زرد ہوجاتا ہے، جو زیادہ تر جلد یا آنکھوں کے سفید حصہ میں زیادہ واضح نظر آتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ: • پیدائش کے بعد کچھ دنوں تک بچے کا جگر ایک اچھی طرح کام نہیں کرتا مگر کچھ روز بعد وہ اچھی طرح کام کرنے لگتا ہے۔ اس سے خون میں ایک کمپائونڈ بیلیروبن اکٹھی ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے جلد اور آنکھوں کے سفید حصے میں پیلاہٹ پیدا ہوتی ہے۔

• پیدائشی بچوں میں سرخ خون کے خلیے اْن کی ضرورت سے زیادہ ہوتے ہیں، جب یہ زائد سرخ خون کے خلیے ٹوٹتے ہیں تو یہ بیلیروبن کو آزاد کر دیتے ہیں اور یوں پیلیا ہوجاتا ہے۔

ٹپس:

• گائناکولوجسٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ: '' وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں میں یرقان ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، اس کے علاوہ کسی انفیکشن جیسے پیشاب کی نالی کے انفیکشن ہونا بھی یرقان کی ایک وجہ ہے۔''

• وہ بچے جس کا خون کا گروپ اپنی ماں سے مختلف ہو، اس کے خون کے خلیات زیادہ تیزی سے ٹوٹ پھوٹ سکتے ہیں جس کے نتیجے میں یرقان ہو جاتا ہے۔

• اکثر بچوں کیلئے یہ نقصان دہ نہیں ہوتا، مگر بیلیروبن کی بہت زیادہ مقدار جمع ہونے کے باعث سماعت کے مسائل ہو سکتے ہیں اور دماغ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Bachon Ko Peela Yarkan Kyun Hota Hai

Bachon Ko Peela Yarkan Kyun Hota Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Bachon Ko Peela Yarkan Kyun Hota Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.