بیر جسے چینی کھجور کہا جاتا ہے یہ جنوبی ایشیاء کا پھل ہے جو اب دنیا بھر میں اپنی غذائیت اور فوائد کی بناء پر مقبول ہو چکا ہے۔۔ کیونکہ بیر میں وٹامن، فائبر، منرلز، پوٹاشئیم، اینٹی آکسیڈنٹس، کاربوہائیڈریٹس ، پروٹین اور قلیل تعداد میں کیلوریز موجود ہوتی ہیں ۔
ہاضے کی شکایت میں اثرانداز
ایسی خواتین و حضرات جو ہاضمے کی تکلیف میں مبتلا رہتے ہیں وہ ایک مرتبہ اس پھل کو اپنی غذا کا حصہ بنا کر دیکھیں آپ کو یقینی فائدہ پہنچے گا۔۔
چینی کھجور میں موجود فائبر ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔۔ کیونکہ اس کو کھانے سے آنتیں فعال ہوتی ہیں ۔۔۔ قبض ، پیٹ خراب ،السر، انجری اور نقصان دہ بیکٹریا کے اجتماع جیسے خطرات کو روکنے میں مددگارثابت ہوتا ہے۔۔
نہ صرف ہاضمہ بلکہ بینائی بڑھانے، موٹاپے میں کمی، بلڈپریشر ، دل کی گھبراہٹ اور چہرے کی خوبڈورتی میں اضافے کے لئیے بھی کارآمد ہے۔