وزن بھی کم کرئے اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول کرئے۔۔ جانیں سستے باجرے کے وہ مہنگے فائدے، جو آپ کی دوائیوں کا خرچہ بچائے

image

اللہ تعالیٰ کی بے پناہ نعمتوں میں سے اناج ایک بہت اہم نعمت ہے۔ قدرت نے اناج میں جسمانی قوت کا بیش بہا خزانہ چھپا کر ہمیں بخشا ہے۔ مختلف اناج ہماری روزمرہ غذا کا ایک اہم حصہ ہیں۔ خدا نے ان میں ایسی قوت اور صحت بخش خصوصیات رکھی ہیں جس سے انسان کو عام اور سستی غذائوں میں طاقت کا خزانہ مل جاتا ہے۔ لیکن آج ہم ان طاقتور غذائوں میں سے ایک کا ذکر کررہے ہیں جو بظاہر معمولی نوعیت کا ہے لیکن حقیقت میں یہ انتہائی طاقتور غذا ہے۔

باجرہ:

باجرہ ایک ایسا اناج ہے جو بدن کو بھرپور غذائیت دینے کے ساتھ ساتھ نزلہ زکام بھی دور کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اس میں جسم کی چربی کم کرنے اور اعصاب کو طاقت پہنچانے کی خصوصیت موجود ہے۔ عام طور پر اسے غریبوں کا اناج کہا جاتا ہے۔

غریب علاقوں کا مزدور طبقہ باجرے کی روٹی کھا کر 15سے 16 گھنٹے تک محنت کرتا ہے اور تھکن محسوس نہیں کرتا۔ باجرے کو مستقل استعمال میں رکھنے سے بدن ہلکا پھلکا رہتا ہے۔

کیا آپ نے کبھی صحت کے حوالے سے باجرہ کے فوائد کے بارے میں سنا ہے؟ اگر نہیں سنا ہے، تو آئیے ہم آپ کو اس کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔

باجرے کے چند اہم اور مفید فوائد:

وزن کم کرنے میں مددگار:

جوار باجرہ میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے کھانے میں کم از کم ایک ٹائم باجرے کی روٹی شامل کریں۔

ہائی بلڈ پریشر کو کم کرئے:

باجرہ میں میگنیشیم ہوتا ہے۔ اس سے شریان کی دیوار کے اندر کی لکیر والے پٹھوں کو آرام کرنے میں مدد ملتی ہے، جس سے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

دل کی صحت کو اچھا کرتا ہے:

اگر آپ اپنے دل کی بہتر دیکھ بھال کرنا چاہتے ہیں، تو باجرے کا باقاعدگی سے استعمال کریں کیونکہ باجرہ میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے، جو بلڈ پریشر کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرے کو بھی کم کرتا ہے، خاص طور پر ایتھروسکلروسیس کی صورت حال میں اہم کردار ادا کرتا ہے

ذیابیطس سے بچاؤ:

آج کل ذیابیطس ایک مقبول بیماری ہے جو پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ باجرہ کے اہم فوائد میں سے ایک ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کرنا شامل ہے۔ یہ میگنیشیم کی بڑی مقدار کی بدولت ہوسکتا ہے۔جوار میں کاربوہائیڈریٹ زیادہ ہوتے ہیں، جو اسے کم گلیسیمک انڈیکس والی خوراک بناتے ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ باجرہ کو ہضم ہونے میں گندم کے آٹے سے زیادہ وقت لگتا ہے۔ کم گلیسمیک والی غذائیں کھانے کے بعد آپ بلڈ شوگر کو بڑھنے سے روکنے میں مدد کر سکتے ہیں، جو ذیابیطس کے شکار لوگوں کو اپنے بلڈ شوگر کی سطح کو زیادہ آسانی سے کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے

You May Also Like :
مزید

Bajre Ke Fayde

Bajre Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Bajre Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.