عام طور پر خواتین جوڑوں کے درد میں مبتلا نظر آتی ہیں اور یہ مسئلہ کسی ایک کے ساتھ نہیں بلکہ ہر دوسری عورت کے ساتھ رہنے لگا ہے اور اس کے لیے آپ مختلف ڈاکٹروں کا رخ بھی کرتی رہتی ہوں گی۔
لیکن اگر ساتھ ہی آپ یورپی ماہرین کی یہ تحقیق بھی پڑھ لیں تو آپ کے اس درد سے نجات میں مدد شاید گھر کے کچن سے ہی مل جائے۔
یورپ کے ملک جورجیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جوڑوں کا درد ایک بن بلائے مہمان کی طرح ہوتا ہے جس کو آنے میں ذرا وقت نہیں لگتا۔ لیکن اس کی وجہ سے خواتین کی عام زندگی بڑی متاثر ہوجاتی ہے کیونکہ وہ ہر کام میں تکلیف محسوس کرنے لگتی ہیں۔
لیکن اس درد میں کمی لانے کے لئے ایک دوائی گھروں کے کچن میں موجود ہوتی ہے، جس سے خواتین لاعلم ہیں۔
-
* ماہرین کے مطابق بیکنگ سوڈا
جوڑوں کے درد کا ایسا ٹانک ہے جس سے آپ کو فوری تو آرام نہیں مل سکے گا۔،
-
* مگر اس کا روزانہ کا استعمال آپ
کے جوڑوں میں ہوا جیسی پھرتی پیدا کردے گا۔ اور آپ دوبارہ بھاگ دوڑ کرنے لگیں گی۔
کیونکہ سوڈا جسم کے ان خلیوں پر اثرانداز ہوتا ہے جو آپ کے جوڑوں کے درد اور ورم کا
باعث بنتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ
-
* ایک گلاس سادہ پانی لیں۔
-
* اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا شامل کریں۔
-
* اب اس کو مکس کرکے پی لیں ۔
-
* اس کو پینے سے جوڑوں کا درد بھی
شدت نہیں پاسکے گا اور ساتھ ہی جسم میں بڑھنے والی چربی جو آپ کو چلنے پھرنے میں
تکلیف دیتی ہے اس سے بھی راحت حاصل ہوسکے گی۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔