اگر آپ کے بال گر رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے آپ کے جسم میں اس چیز کی کمی ہوگئی ہے۔۔۔ علاج کا طریقہ جانیں

image

خواتین بالوں کے گرنے کی وجہ سے اکثر پریشان دکھائی دیتی ہیں کیونکہ بال خوبصورتی کا معیار سمجھے جاتے ہیں لیکن یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ اچھے آئلز اور شیمپو وغیرہ استعمال کرنے کے باوجود بھی بال گرتے رہتے ہیں اور اتنے کمزور ہو جاتے ہیں کہ جب ہیئر واش کرنے جائیں تو بالوں کا گھچا اتر جاتا ہے۔ بہرحال آج ہماری ویب آپ کو ماہر بیوٹیشنز کی جانب سے بتائی ہوئی اہم وجہ بتانے جا رہا ہے جس کو جان کر آپ بھی اپنے بالوں کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے کام کرنا شروع کردیں گے۔

اہم وجہ:

٭ '' تھائیرائڈز اور ہارمونز کی خرابی اور آئرن کی کمی بالوں کے گرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔''

٭ تھائیرائیڈ گلینڈ دراصل گردن کے سامنے والے حصے میں موجود ہوتا ہے جو تھائیرائیڈ ہارمون کو پیدا کرنے کا کام کرتا ہے جن پر ہماری جلد اور بالوں کا دارومدار ہوتا ہے۔

٭ اس ہارمون کی کمی کی وجہ سے بال گرتے ہیں جس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مختلف دوائیں اور ٹریٹمنٹس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر سب سے زیادہ مناسب ہے کہ ان چیزوں کو کھائیں اور بال گرنے سے بچائیں۔

غذائیں:

٭ ہر قسم کا گوشت کھائیں کیونکہ یہ پروٹین کو حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہیں۔

٭ ہرے پتوں والی سبزیاں خصوصاً پالک، مولی، ہرادھنیا اور پودینہ وغیرہ کا استعمال کریں۔

٭ مچھلی اور دالوں کو ضرور کھائیں کیونکہ ان میں آئرن کے ساتھ ساتھ معدنیات، زنک، آیوڈین اور سلینیم بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔

٭ دودھ، مکھن، گھی اور پنیر کو بھی مہینے میں ایک مرتبہ ضرور استعمال کریں تاکہ مثبت فیٹ بھی جسم کو مل سکے کیونکہ تمام تر معدنیات مل کر جسم کو صحت مند اور بالوں کو مضبوط بناتی ہیں۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Balon Ko Girne Se Rokne Ka Tarika

Balon Ko Girne Se Rokne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Balon Ko Girne Se Rokne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.