صابن کا استعمال مچھروں کے کاٹنے کی وجہ؟ نئی تحقیق میں ماہرین کا ایسا انکشاف، جسے جان کر آپ مچھروں سے محفوظ رہ سکتے ہیں

image

مچھر کا کاٹنا صرف دانے اور جلن پیدا نہیں کرتا بلکہ اس سے کئی ساری بیماریاں جنم لیتی ہیں جن میں سب سے عام ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا وغیرہ ہے، یہ خطرناک انفیکشن انسان کو شدید بیمار کر دیتے ہیں اور کئی صورتوں میں تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ آپ انہیں اپنی طرف خود ہی راغب کرتے ہیں؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں

مچھروں پر کئی بار کئی قسم کی تحقیق کی گئی ہیں، اور ابھی حال ہی میں ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس نے سب کو حیران کردیا۔

خوشبودار صابن مچھروں کو قریب لانے کی وجہ

اگر آپ خوشبودار صابن سے بہت سارا جھاگ بنا کر ہاتھ منہ دھورہے ہیں تو امکان ہے کہ مچھر آپ کی جانب زیادہ راغب ہوں گے اور قریب آکر کاٹ لیں گے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ صابن کے کیمیائی اجزا تیز خوشبو رکھتے ہیں اور وہ اسی خوشبو کی وجہ سے قریب آکر انسانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

غیر ملکی تحقیق کے مطابق، پھولوں کی خوشبو والے صابن سے نہانے یا منہ دھونے پر آپ کا وجود مچھروں کے سامنے نمایاں ہوجاتا ہے۔ اس سلسلے میں چار مشہور برانڈ کے صابن آزمائے گئے۔

صابن پر کی جانے والی تحقیق:

جرنل آئی سائنس میں شائع رپورٹ کے مطابق، ماہرین نے 3 برانڈڈ خوشبودار صابن اور 1 سادے صابن سے کپڑے کے ٹکڑوں کو دھویا۔ جس کے نتیجے میں خوشبودار صابن والے کپڑوں پر زیادہ مچھر منڈلانے لگے جبکہ حیرت انگیز طور پر ناریل کے تیل یا کم خوشبو والے صابن پر بہت ہی کم مچھر آئے۔

ورجینیا پولی ٹیکنک یونیورسٹی اور اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق، جب مچھروں کو خون نہیں ملتا تو وہ پھولوں کے رس چوس کر اپنی غذائی کمی یا شکریات کی ضرورت پوری کرتےہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پھلوں اور پھولوں کی خوشبو والے صابن گویا انہیں احساس دلاتے ہیں کہ یہاں پھل یا پھول موجود ہے۔

اس سے واضح ہوا کہ پھولوں کی تیز خوشبو والے صابن سے منہ یا ہاتھ پیر دھونے سے مچھر آپکی طرف راغب ہوسکتے ہیں۔ دوسرا یہ کہ ناریل کی خوشبو مچھروں کو دور رکھ سکتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Beauty Soap Attract Mosquitoes

Beauty Soap Attract Mosquitoes - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Beauty Soap Attract Mosquitoes. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.