پکوڑوں کے بغیر افطاری ادھوری ہے۔۔ رمضان میں بیسن کا استعمال بڑھنے سے جسم پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟ جانیں اس کے فائدے اور نقصان

image

رمضان کے مہینے میں جہاں عبادتیں زور و شور سے چل رہی ہوتیں ہیں وہیں گھروں میں مختلف قسم کے پکوان اور افطاری کی تیاریاں بھی اپنے عروج پر ہوتی ہیں، اور ان میں جو ایک چیز سب سے عام ہے اور تقریباً ہر دسترخوان پر پائی جاتی ہے وہ ہے بیسن کے پکوڑے۔ یقیناً آپ کو سن کر حیرانی نہیں ہوئی ہوگی کیونکہ یہ آپ کے گھر میں بھی بنتے ہونگے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں بیسن کے فائدے اور نقصان کیا ہیں؟ تو اس بار اسے استعمال کرنے سے پہلے جان لیں

بیسن کے فائدے:

فائبر اور غذائی اجزاء سے بھرپور، بیسن چنے کا آٹا یا چنے کا پاؤڈر بھی کہلاتا ہے۔ یہ زیادہ تر مزیدار پکوڑے تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے صحت کے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں اور یہ جلد کو چمکانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

۔ بیسن میں حل پذیر فائبر ہوتا ہے، جو آپ کے دل کو صحت مند رکھتا ہے۔ بیسن کے آٹے میں موجود فائبر کی مقدار کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں رکھتی ہے اور یہ دل کے صحیح کام کرنے اور خون کی گردش کو بہتر کرنے میں میں مدد کرتی ہے۔

۔ بیسن ذیابیطس پر قابو پانے کے بہترین گھریلو علاج میں سے ایک ہے۔ اس میں موجود گلیسیمک انڈیکس کی نچلی سطح کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ ذیابیطس والے لوگ روٹی بنانے کے لیے گندم کے آٹے کے بجائے بیسن کا استعمال کرکے اپنی شوگر کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔

۔ چکنی جلد کے لیے بیسن کا پیک نہایت پر اثر ثابت ہوتا ہے کیونکہ جو گلینڈز اضافی آئل پیدا کرتے ہیں یہ ان کو جذب کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے علاوہ ازیں جلد کو نرم وملائم اور چمک دار بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ فیس واش یا صابن بار کو استعمال کرنے کے بجائے اگر دن میں دو بار بیسن میں چند قطرے لیموں کے شامل کرکے اس سے منہ دھویا جائے تو چہرہ نکھرا نکھرا نظر آئے گا

بیسن کے مضر اثرات اور بچنے کی تجویز:

جیسے چنے یا کوئی پھلی کھانے کی وجہ سے کچھ لوگوں کو ہاضمےکی تکلیف ہوتی ہے اسی طرح بیسن کے زیادہ استعمال سے بھی معدے میں درد، بد ہضمی ہوسکتی ہے۔ کیونکہ بیسن میں فائبر کی قدار زیادہ ہوتی ہے تو جب خوراک میں فائبر تیزی سے بڑھتا ہے تو جسم اسے آسانی سے ہضم نہیں کرپاتا۔

۔ اگر آپ کے کھانے میں فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے اور آپ زیادہ مقدار میں دالیں نہیں کھاتے تو، ایک ہی وقت میں بیسن زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کے بجائے آہستہ آہستہ اس کو خوراک میں شامل کریں

۔ فائبر والی غذائیں کھانے کے دوران پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ یہ عمل نظام ہضم کو آسان بنانے اور پیٹ کے پھولنے، درد اور گیس جیسی تکلیفوں اور مسائل سے بچنے میں مدد کرتا ہے

۔ اس کے علاوہ بیسن سے بنی اشیاء میں اجوائن اور سفید زیرے کا استعمال کریں کیونکہ یہ اس کے مضر اثرات کو کم کرکے اسے آسانی سے ہضم ہونے کے قابل بناتا ہے

You May Also Like :
مزید

Besan Khane Ke Fayde Aur Nuksan

Besan Khane Ke Fayde Aur Nuksan - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Besan Khane Ke Fayde Aur Nuksan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.