عورتوں اور مردوں میں بڑھتا ہوا بانجھ پن، اسے روکا کیسے جائے ہے؟ جانیں ایسی 9 صحت مند غذائیں جو آپ کو بانجھ پن سے محفوظ رکھنے میں مدد کرئے

image

آج کل بانجھ پن کی شرح میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس کی اہم وجہ موحولیاتی آلودگی، غیر صحت بخش غذا اور خراب طرزِ زندگی ہے۔ ویسے عمومی طور پر خواتین و مرد میں زرخیزی کی عمر اپنی عمر کے ساتھ ساتھ مسلسل کم ہوتی جاتی ہے، لیکن ضروری نہیں کہ کوئی مرد یا عورت بانجھ ہو درحقیقت ہارمونز کا نظام درست نہ ہونا بھی بچوں کی پیدائش میں تاخیر کا باعث بن جاتا ہے۔

اسلیئے آج ہم آپ کو کچھ ایسی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے، جن کے استعمال سے آپ میں بانجھ پن کا خطرہ کم ہوجائے گااور آپ کو اس سے محفوظ رہنے میں مدد ملے گی۔

ذیل میں صحت مند غذائیں ہیں جو زرخیزی کے لئے استعمال کی جاتی ہیں، بانجھ پن سے بچنے کے خواہش مند افراد کے لئے یہ غذائیں فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں

سِٹرَس فروٹ:

سنترے، مالٹے اور چکوترے جیسے کھٹے پھل وٹامن سی کے بہترین ذرائع ہیں۔ چکوتروں اور سنتروں میں پولیامین پوٹریسین ہوتا ہے جسے ماہرین کی تحقیق نے مرد اور عورت کی اندرونی صحت کو بہتر بنانے کی صلاحیت سے وابستہ کیا ہے۔

سورج مکھی کے بیج

یہ ایک ضروری غذائی اجزاء ہے جو مردوں کی اندرونی صحت کو اچھا بناتی ہے، اس کے علاوہ سورج مکھی کے بیج فولیٹ اور سیلینیم سے بھرے ہوتے ہیں جو عورت اور مرد دونوں کی زرخیزی کے لئے اہم ہیں۔

پھلیاں اور دالیں

پھلیاں اور دالیں فائبر اور فولیٹ کا ایک بہترین ذریعہ ہیں، یہ دونوں صحت مند ہارمونل توازن برقرار رکھنے کے لئے اہم ہیں۔ دال میں پولیامین سپرمیڈین کی اعلی سطح بھی ہوتی ہے، جو زرخیزی کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

فل کریم ڈیری مصنوعات

فل کریم دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی چیزیں زرخیزی اور حمل کے لیے بہترین انتخاب ہیں، فل کریم ڈیری مصنوعات کو ہضم کرنا آسان نہیں ہوتا ہے مگر یہ خاص طور پر زرخیزی کے لیے بہت فائدہ مند ہے اس کی چکنائی سے وٹامن کو حل ہونے میں مدد ملتی ہے۔ ان وٹامن میں وٹامن اے، ای، ڈی، کے اور کے 2 شامل ہیں۔

بادام

بادام روزانہ کھانا مردوں کو بانجھ پن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ بادام کو روزانہ کھانا جنسی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ جس سے بانجھ پن کا خطرہ دور ہوتا ہے۔

انار

انار وٹامن سی وٹامن کے، فولک ایسڈ اور بہت سے دیگر وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ خون کی روانی کو بڑھاتے ہیں۔ طبی تحقیق کے مطابق انار کا استعمال بانجھ پن سے بچا سکتا ہے جبکہ دوران حمل اس کا جوس پینا بچوں کی دماغی نشوونما کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے

اخروٹ

اخروٹ، اومیگا تھری فیٹس اور وٹامن ای سے بھرپور ہونے کے باعث مردوں کی اندرونی صحت کو بہتر کرتے ہیں، جبکہ وٹامن بی اور پروٹین خواتین کے سسٹم کی صحت بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق اخروٹ کا روزانہ کچھ مقدار میں استعمال بانجھ پن کے خطرے سے تحفظ دیتا ہے۔

پنیر کا استعمال

چیڈر چیز پارمیسن اور مینچیگو کی طرح پنیر بھی اندرونی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ پنیر میں پولیامینز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو مرد اور عورت کی صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Best Food For Infertility

Best Food For Infertility - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Best Food For Infertility. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.