اگر آپ صرف مزے کے لیے بھنے ہوئے چنے کھاتے ہیں تو آج سے انہیں آپ اپنی روٹین میں باقاعدگی سے شامل کر لیجئے، کیونکہ روزانہ بھونے ہوئے چنوں کا استعمال آپ کے جسم کو کئی طرح سے فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
بھنے ہوئے چنے کھانے کے فائدے:
۔ ماہرین خوراک کا کہنا ہے بھنے ہوئے چنے کھانے سے بہت سے مسائل پر آسانی سے قابو پایا جا سکتا ہے۔ جن لوگوں کے جسم میں آئرن کی کمی ہو، وہ بھنے ہوئے چنے کے ساتھ گڑ کھائیں۔
۔ کھانسی میں بھنے کالے چنے دو چمچ، مصری ایک چمچ، کالی مرچ اور سفید مرچ آدھا آدھا چمچ لے کر پیس کر رکھ لیں۔ صبح ناشتے اور رات کھانے سے دو گھنٹے پہلے کھا لیں۔ ان شاء اللہ کھانسی ٹھیک ہوجائے گی
۔ کالے بھنے چنے کولیسٹرول کم کرنے کیلئے بھی بہترین غذا ہے، اس کا باقاعدگی سے استعمال کر کے قدرتی طریقے سے کولیسٹرول کے مسئلے سے با آسانی جان چھڑائی جا سکتی ہے۔
۔ اگر خواتین بھنےچنے کا استعمال کریں تو وہ جوڑوں کے درد ، خون کی کمی ، تھکاوٹ ، ذہنی کمزوری سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہیں اور اپنی جسمانی طاقت میں بھی اضافہ کر سکتی ہیں۔ اسکے علاوہ بھنے ہوئے چنے خواتین کو ڈیلیوری کے بعد ہونے والی کمزوری سے بھی بچاتے ہیں۔
۔ بھنے چنے وزن میں کمی تو کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی یہ جسم میں موجود فالتو چربی کو بھی ختم کرتے ہیں۔
۔ بھنے ہوئے چنے کا گلیسیمک انڈیکس بہت کم ہوتا ہے۔ یعنی یہ بلڈ شوگر نہیں بڑھاتا۔ یہی وجہ ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو بھنے ہوئے چنے کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔