بخار ہونا ایک عام بات ہے لیکن بخار کے دوران سر درد کا شدت اختیار لینا ایک عام بات نہیں ہے، کیونکہ ہلکا سر درد معمولی ہوتا ہے یہ اکثر کسی بھی ہلکے پھلکے تناؤ یا کبھی نیند کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔
مگر بخار کے ساتھ سر کا درد بڑھنے کی چند وجوہات ہوتی ہیں جو کہ یہ ہیں:
٭ بخار میں کمزوری ہوجاتی ہے اور جسم اتنا فعال نہیں ہوتا، اسی وجہ سے سر میں درد بھی ہوتا ہے کیونکہ دماغ کچھ دیر مکمل سکون حاصل کرنا چاہتا ہے اور جب تک دماغ کو سکون نہیں ملتا سر کا درد رہتا
ہے۔
٭ نزلہ زکام کی وجہ سے بھی سر کا درد ہوتا ہے، اور اکثر بخار میں آپ کو کھانسی بھی ہوجاتی ہے، کھانسنے سے بھی آپ کے دماغ کی رگیں اور پھیپھڑے دکھتے ہیں جس کی وجہ سے سر میں درد بڑھتا
ہے۔
٭ بلڈ پریشر کے گھٹنے یا بڑھنے کی وجہ سے بھی سر درد ہوتا ہے اور ایسی حالت میں ٹھنڈے مشروب کا استعمال لازمی کریں۔
٭ بھوک کی کمی کی وجہ سے بھی سر درد بخار میں ہو جاتا ہے اسی لئے بیماری میں بھوکے پیٹ نہ رہیں۔
٭ گردن میں درد کی وجہ سے بھی سر کا درد ہوتا ہے اور اکثر گردن توڑ بخارمیں سر میں تکلید شدت اختیار کرلیتی ہے۔