عام بخار اور کووڈ 19 کے دوران ہونے والے بخار کو گھر میں ہی کیسے کم کریں؟

image
بخار ہونا ایک عام بات ہے یہ گرمی یا سردی کسی بھی موسم میں ہو جاتا ہے لیکن آج کل کورونا کا بھی ڈر ہے تو اس میں بھی آپ کو بخار جیسی علامت ملتی ہے۔ اگر آپ میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی اور آپ کو پھر بھی بخار ہے تو سمجھیں کہ آپ کو وائرل بخار ہے اور اس کے لئے کسی ڈاکٹر یا ہسپتال جانے سے بہتر ہے کہ اپنے گھر میں ہی اس کا علاج کرلیں تاکہ جراثیموں سے خود کو محفوظ رکھ

سکیں۔

عام بخار کو گھر میں کیسے کم کریں:

• زیادہ ٹھنڈے پانی کا استعمال نہ کریں۔

• ٹھنڈی پانی کی پٹیاں سر پر رکھ لیں۔

• لوکی کے ایک چھوٹے ٹکڑے کو کاٹ کر ہاتھ میں رکھ لیں تاکہ ساری گرمائش لوکی اپنے اندر جذب کرلے۔

• لیموں پانی پی لیں تاکہ منہ کا ذائقہ صحیح رہے۔

• شہد اور کالی مرچ پائوڈر کا استعمال کرلیں۔

کووِڈ 19 کے دوران بخار ہو جائے تو کیا کریں ؟

• ماہرین کے مطابق 99 درجہ حرارت پر دوا لینے سے گریز کریں اور اگر درجہ حرارت بڑھ کر 100 تک چلا جاتا ہے اور بخار کے ساتھ اور بھی علامات ہیں تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں ۔

• اپنا درجہ حرارت بار بار چیک کرتے رہیں ، اگر سانس لینے میں دشواری ہونا، پٹھوں میں درد اُٹھنا ، چکھنے اور سونگھنے کی صلاحیت کا ختم ہو جانا، ان علامات کا ظاہر ہونا کووڈ 19 ہو سکتا ہے ۔

کووڈ 19 کے دوران گھر میں بخار کو کیسے کم کریں؟

• بخار میں سب سے پہلے پر سکون رہیں اور پریشان ہونے سے بچیں ، بخار کم اور ختم کرنے کے لیے عام بخار والے نسخوں کو اپنائیں۔

• زیادہ سے زیادہ مقدار میں مائع غذاؤں کا استعمال کریں جوس ،پانی ، پھلوں کا رس، سبزیوں، دالوں ، کا سوپ ، یخنی وغیرہ کا استعمال مفید ثابت ہوگا ۔

• طبی ماہرین آرام اور زیادہ نیند لینے پر زور دے رہے ہیں ، خود کو پریشانی سے بچائیں اور زیادہ سے زیادہ نیند لیں اور آرام کریں اس سے صحت جلد بہتر ہوتی ہے ۔

• خود کو گرمی سے بچائیں اور ٹھنڈی جگہ پر رہیں ، اس سے بخار میں کمی آئے گی ، اگر بخار اور ٹھنڈ سے کپکپاہٹ طاری ہو جائے تو ایسی صورت میں نیم گرم پانی سے نہائیں اور پانی پئیں۔

You May Also Like :
مزید

Bukhar Ko Kam Karne Ka Tarika

Bukhar Ko Kam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Bukhar Ko Kam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.