بارشیں ہمارے بچپن میں خوشی لاتی تھیں، اب تو قیامت کا منظر ۔۔ بشریٰ انصاری بارشوں میں ہونے تباہی اور ڈوبتے کراچی کے حال پر افسوس کرتے ہوئے

image

بارش کا موسم اس وقت شہرِ کراچی اور ملک بھر میں ہی ہے۔ ہر کوئی بارش کا پہلے انتظار کرتا تھا کہ بارش ہوگی تو ہم خوشی منائیں گے، میٹھے پکوڑوں اور آلو کے چٹ پٹے پکوڑوں کا اہتمام کریں گے۔ کسی کو بارش کا انتظار اس لیے ہوتا تھا کہ سہیلیاں مل کر کھیلیں گی، لیکن اب تو شہرِ کراچی میں بارش کا موسم زحمت بن کر آتا ہے۔ ڈر ہی لگتا ہے کہ انسان زندہ بھی بچے گا یا نہیں، کہیں کرنٹ سے تو نہیں مر جائے گا، کہیں گھر تو نہ ڈوبے گا؟

اسی بگڑتی صورتحال پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو بنائی اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں وہ افسوس کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ: " بارش کا موسم تو ہمارے بچپن میں خوشیاں لایا کرتا تھا، پہلے مل بانٹ کر خوشیوں کو بارش میں منایا جاتا تھا لیکن اب تو خصوصا کراچی میں ڈر ہی لگا رہتا ہے کہ کب گھر ڈوب جائے، کب کرنٹ لگ جائے، کب بجلی گرے اور جانیں چلی جائیں۔ ہر جگہ پانی بھرا رہتا ہے، کئی دن بھی گزرنے کے بعد پانی ختم نہیں ہوتا، لوگ پریشان رہتے ہیں۔ صرف عام گھروں میں رہنے والے نہیں بلکہ ڈیفینس جیسے پوش علاقے کے لوگ بھی پریشان رہتے ہیں ان کے بھی گھروں میں پانی بھر گیا، یہ کونسا طریقہ ہے؟ میں یہاں کسی کو تنبیہہ کیے بغیر کہہ رہی ہوں کہ یہ بات سندھ حکومت کے لیے ہے۔ کراچی کا کیا حال ہوگیا ہے۔ اب تو لگتا ہے قیامت خیز منظر ہو شہرِ کراچی۔۔۔ "

You May Also Like :
مزید

Bushra Ansari Talks About Rain And Deaths

Bushra Ansari Talks About Rain And Deaths - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Bushra Ansari Talks About Rain And Deaths. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.