آج کل ہر دوسری عورت سی سیکشن کا شکار کیوں؟ سی سیکشن جان لیوا ہے، جانیئے نارمل ڈلیوری کے لئے ڈاکٹر کیا مشورے دیتی ہیں؟

image

خواتین کی زندگی میں سب سے بڑی تبدیلی اس وقت آتی ہے، جبکہ وہ ایک ماں بننے والی ہوتی ہیں اور ایک نئی زندگی ان سے منسلک ہو جاتی ہے۔ اس وقت کے احساس اور ہر لمحہ بگڑتی سنورتی طبیعت ایک نیا تجربہ ہوتا ہے، جس کے حوالے سے ایک کشمکش بھی ذہنوں میں ہوتی ہے کہ بچہ نارمل ہوگا یا نہیں، کہیں میرا آپریشن نہ ہو جائے، کہیں بچہ تندرست ہوگا یا نہیں وغیرہ وغیرہ ۔۔۔ آج ہماری ویب میں خواتین کے لئے نارمل ڈلیوری سے متعلق چند اہم معلومات بتائی جا رہی ہیں جو کہ ڈاکٹر خود اپنی تمام حاملہ خواتین مریضہ کو بتاتی ہیں تاکہ وہ ایک صحت مند بچہ پیدا کر سکیں۔ ساتھ ہی سی سیکشن جیسے بڑے مرحلے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

سی سیکشن سے کیسے بچیں؟

گائناکولوجسٹ ڈاکٹر صائمہ علی بتاتی ہیں کہ: '' خواتین دورانِ حمل بیٹھی نہ رہی، تھوڑی بہت چہل قدمی کرتی رہیں، ہر وقت آرام اور سکون کرنے سے بہتر ہے کہ تھوڑا چلیں پھریں، وزن نہ بڑھنے دیں، سیب اور موسمی پھلوں کو زیادہ سے زیادہ کھائیں، اعتدال کے ساتھ کھانا کھائیں، سب کچھ کھانے کا نہ سوچیں، اپنے لئے کھانے کا ایک روٹین بنا کر چلیں، دودھ پیئیں، مگر دن میں 3 کپ ہی پیئیں، زیادہ سے زیادہ کوشش کریں کہ کھانا کھانے کے بعد ایک سے دو چکر لگائیں، اپنا ہاضمہ خراب نہ ہونے دیں۔ جوں ہی تکلیف محسوس ہو یا جسم میں سوجن زیادہ ہو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں، سونے سے 1 گھنٹے قبل کھانا کھائیں تاکہ بلا وجہ قے محسوس نہ ہو، اگر کھانے کا دل نہ چاہے تو ہر گز نہ کھائیں، پھلوں کا تازہ رس نکال کر پی لیں۔ ''

سی سیکشن کب ہوتا ہے؟

سی سیکشن اس صورت میں ہوتا ہے جبکہ بچے کی پوزیشن اپنی جگہ پر نہ رہے، اس کی وجہ ماں کا بہت زیادہ آرام کرنا یا بہت زیادہ کام کرنا بھی ہوسکتا ہے، اس لئے ہر کام کو کرتے وقت اپنی طبیعت کا خیال بھی کرنا لازمی ہے۔ شروع کے 3 ماہ میں اپنی احتیاط زیادہ کریں، کوشش کریں کہ مصالحے دار کھانے نہ کھائیں، پانی کا استعمال مکمل کریں، روٹی کو سالن میں اچھی طرح ڈبو کر کھائیں تاکہ پیٹ میں چبھن کا احساس نہ ہو۔

ہاضمے کے مسائل

دورانِ حمل اسپغول کا استعمال کریں یہ آپ کو ہاضمے کے مسائل سے بچائے گی اور بچے کو بھی صحت مند بنانے میں مدد دے گی۔ بلا ضرورت بازاروں میں گھومنے سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے گرمی اور گھبراہٹ زیادہ ہوتی ہے اور زیادہ چلنے سے بچے کو بھی نقصان ہو سکتا ہے۔

سی سیکشن کا خطرہ

سی سیکشن کا خطرہ کیونکہ ماں اور بچہ دونوں کے لئے ہی ہوتا ہے، ضروری نہیں کہ جان لیوہ ہو، مگر کچھ ایسے کیسز بھی ہوتے ہیں جہاں دورانِ آپریشن ماں کا بلڈ پریشر ہائی یا لو ہونے سے بچہ یا ماں کی جان جا سکتی ہے۔ اس لئے ڈلیوری سے قبل زیادہ گھبرائیں نہیں، بلکہ اچھا سوچیں، اچھا ہوگا، اپنی سوچ کو مثبت رکھیں۔

You May Also Like :
مزید

C Section Kyun Hote Hain

C Section Kyun Hote Hain - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on C Section Kyun Hote Hain. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.