بال تک نہیں رہے تھے اور ڈاکٹرز نے جواب دے دیا تھا ۔۔۔ 4 اداکارائیں جو جان لیوا بیماریوں میں مبتلا تھیں

image

"تندرسےی ہزار نعمت ہے" یہ جملہ آپ بچمن سے سنتے آرہے ہیں لیکن اس جملے کی اہمیت اس وقت سمجھ آتی ہے جب آپ خود کسی بڑی اور جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ اور اگر ان بیماریوں کا وقت کا علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہوجاتی ہیں- کہتے ہیں بیماری دستک دے کر نہیں آتی اسی لئے ضروری ہے کہ سال میں ایک دفعہ اپنا مکمل معائنہ ضرور کروائیں۔ آج ہم ایسی کچھ اداکاراؤں کی زندگی پر روشنی ڈالیں گے جنھوں نے جان لیوا بیماریوں کا بہت بہادری اور حوصلے سے مقابلہ کیا۔

مہیما چودہری:

مہیما چودہری جو کہ ایک جانی مانی بالی ووڈ اداکارہ ہیں جنھوں نے پردیس اور دھڑکن جیسی مشہور فلموں میں کام کیا ہے، کچھ دنوں پہلے انوپم کھیر نے اپنے سوشل میڈیا آکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اداکارہ سے ان کی بیماری سےمتعلق بات کرتے ہوئے نظر آئے۔ مہیما نے بتایا کہ وہ اپنا سالانہ چیک اپ کروانے ہسپتال گئی تھیں جہاں انھیں اپنی بیماری کا معلوم ہوا کہ وہ چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ایسے وقت میں میری بہن نے میرا بہت ساتھ دیا میری حوصلہ افزائی کی جس کی وجہ سے مجھے اس مرض سے لڑنے کی طاقت ملی۔ اس دوران بہت سی ویب سیریز کی آفر بھی آئیں مجھے۔

سونالی باندرے:

سونالی باندرے ایک ریئلیٹی شو میں جج کے فرائض انجام دے رہی تھیں جب شو کے درمیان ان کی طبعیت خراب ہوئی مختلف ٹیسٹ کروانے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ میٹاسٹیٹک کینسر میں مبتلا ہیں۔ 2018 میں جب اداکارہ کو اپنی بیماری کا پتا چلا تو وہ امریکا علاج کروانے چلی گئیں۔ اس پوری بیماری کے دوران ان کی بہنیں بھی ان کے ہمراہ امریکا میں رہیں۔ ٹھیک ہونے کے بعد جب ایک شو میں ان سے پوچھا گیا تب وہ اپنی بیماری اور اس میں جھڑنے والے اپنے بالوں کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں انھوں نے کہا کہ مجھے اپنے بالوں سے بہت محبت تھی۔

منیشا کورائلا:

دل سے، گپت، کمپنی، اور کچے دھاگے جیسی مشہور فلوں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ بھی کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو چکی ہیں۔ 2012 میں اوویرین (بچہ دانی) کینسر کی تشخیص کے بعد وہ امریکا چلی گئیں وہاں ان کا علاج دو سال چلا 2015 میں وہ کینسر فری ہو کے بھارت واپس آگئیں۔ اور اس کے بعد ہی انھیں سنجو جیسی سپر ہٹ فلم میں نرگس دت کے کردار کی آفر ہوئی۔

لیلہٰ واسطی:

لیلہٰ واسطی جو ان دنوں پاکستانی ڈرامہ خود غرض ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں، کچھ وقت پہلے ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ وہ کیوں اتنا عرصہ انڈسٹری سے دور رہیں۔ جس دوران وہ امریکا پڑھائی کےلئے گئی ہوئی تھیں اس دوران انکی طبعیت خراب ہوئی، ڈاکٹرز نے کہا آپ کے پاس صرف 48 گھنٹے ہیں۔ فوری طورپرانھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے میری لینڈ لے جایا گیا کیونکہ ان کا کینسر بہت بڑھ گیا تھا۔ امریکا کے بہترین ڈاکٹروں کی مدد سے 7 سال کی محنت کے بعد وہ کینسر فری ہوئیں۔

You May Also Like :
مزید

Cancer Se Ladne Wali Actresses

Cancer Se Ladne Wali Actresses - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Cancer Se Ladne Wali Actresses. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.