بچوں کی پیدائش سے قبل ہی والدین یہ سوچنے لگ جاتے ہیں کہ ڈیلیوری کا وقت پتہ نہیں کیسا ہوگا، کیا کیا مشکلات آئیں گی؟ پتہ نہیں بچہ نارمل بھی ہوگا یا نہیں ، آپریشن سے ہوگا یا پھر نارمل ڈیلیوری ہو جائے گی؟ بچے کو نمونیا تو نہیں ہوگا وغیرہ، وغیرہ ۔۔ بعض اوقات ڈیلیوری سے قبل خواتین کے ساتھ پیچیدگیاں ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی نارمل ڈیلیوری نہیں ہو پاتی اور ان کا آپریشن کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اب ہم سنتے ہیں کہ آج کل ہر دوسری خاتون کی آپریشن سے ڈیلیوری ہو رہی ہے۔ مگر اس کی وجہ کیا ہے؟
آپریشن سے ڈیلیوری کیوں ہو رہی ہے؟
آپریشن سے ڈلیوری اب زیادہ تر اس لئے ہوتی ہے کیونکہ خواتین میں آئرن اور خون کی کمی حد سے زیادہ ہوگئی ہے اور پانی کی کمی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے یہی وجہ ہے کہ وہ زچکی کا درد برداشت نہیں کر پاتی اور ان کی رگیں پھولنے لگتی ہیں، جس سے سانس ٹؤٹنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور اس لئے آج کل زیادہ تر بچے آپریشن سے پیدا ہوتے ہیں۔
آپریشن سے ڈیلیوری کے نقصانات:
٭ آپریشن سے ڈیلیوری کے باعث مدافعتی نظام دیگر لوگوں کے مقابلے کم کام کرتا ہے کیونکہ زیادہ تر طاقت جو جسم میں ہوتی ہے وہ ختم ہو جاتی ہے۔ صرف یہی نہیں معدے کے مسائل اور جگر کی کمزوری بھی ہو جاتی ہے۔